aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sabaq"
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
لے میرے تجربوں سے سبق اے مرے رقیبدو چار سال عمر میں تجھ سے بڑا ہوں میں
سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھےکہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
شکایت ہے مجھے یا رب خداوندان مکتب سےسبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاک بازی کا
ہر سو لگیں گے مجھ سے صداقت کے اشتہارہر سو محبتوں کے سبق چھوڑ جاؤں گا
یاد کر لیں آج تھوڑا سا سبقماسٹر صاحب کے ڈنڈے کھائیں کیا
اس کی یاد کی باد صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگایوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے
اس سے بڑھ کر اور عبرت کا سبق ممکن نہیںجو نشاط زندگی تھے ان کی تربت دیکھیے
حسن کو جور سے بیگانہ نہ سمجھو کہ اسےیہ سبق عشق نے پہلے ہی پڑھا رکھا ہے
سبق ایسا پڑھا دیا تو نےدل سے سب کچھ بھلا دیا تو نے
دل نے پڑھا سبق تمام بود تو ہے قلق تمامہاں مرا نام رنج ہے ہاں ترا نام رنج ہے
لیتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوزلیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
سرگوشی نے پتھر کو سبق یاد دلایاپانی نے لکھا آئینے پہ عید مبارک
میں سادہ دل آرزدگئ یار سے خوش ہوںیعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا
دستور محبت کا سکھایا نہیں جاتایہ ایسا سبق ہے جو پڑھایا نہیں جاتا
سبق عمر رواں کا دل نشیں ہونے نہیں پاتاہمیشہ بھولتے جاتے ہیں جو کچھ یاد کرتے ہیں
ہاں کون درس عشق جنوں کا ہے خواست گارآئے کہ ہر سبق کو بھلائے ہوئے ہیں ہم
پھولوں کی محبت نے سبق مجھ کو سکھایازخمی جو ہوئے ہاتھ مرے خار سے لگ کر
مجھے لذت اسیری کا سبق پڑھا رہے ہیںجو نکل کے آشیاں سے کبھی دام تک نہ پہنچے
سنبل سے واسطہ نہ چمن سے مناسبتاس زلف مشکبار کا حال اے صبا نہ پوچھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books