aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sachaa"
علیمؔ اللہ ترا ساقی سچا ہےلقب جس کو محی الدینؔ قادر
جب سوا میرے تمہارا کوئی دیوانہ نہ تھاسچ کہو کچھ تم کو بھی وہ کارخانا یاد ہے
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیںمیں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نےبات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئےاور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا
تو کیا سچ مچ جدائی مجھ سے کر لیتو خود اپنے کو آدھا کر لیا کیا
سچ کہتے ہیں شیخ اکبرؔ ہے طاعت حق لازمہاں ترک مے و شاہد یہ ان کی بزرگی ہے
لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتیانسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں
جب پانی میں چہرہ دیکھاتو نے کس کو سوچا چاند
یعنی تم وہ ہو واقعی؟ حد ہےمیں تو سچ مچ سبھی کو بھول گیا
یہ بھی سچ ہے کہ محبت پہ نہیں میں مجبوریہ بھی سچ ہے کہ ترا حسن کچھ ایسا بھی نہیں
تو بھی چپ ہے میں بھی چپ ہوں یہ کیسی تنہائی ہےتیرے ساتھ تری یاد آئی کیا تو سچ مچ آئی ہے
سنا ہے تیغ کو قاتل نے آب دار کیااگر یہ سچ ہے تو بے شبہ ہم پہ وار کیا
بچھڑ کے تجھ سے نہ خوش رہ سکوں گا سوچا تھاتری جدائی ہی وجہ نشاط ہو گئی ہے
ہم نے رنجش میں یہ نہیں سوچاکچھ سخن تو زباں کے تھے ہی نہیں
میرا تالو تر کر دوسچ مچ پیاسا لگتا ہوں
سچ گھٹے یا بڑھے تو سچ نہ رہےجھوٹ کی کوئی انتہا ہی نہیں
سچ بات کون ہے جو سر عام کہہ سکےمیں کہہ رہا ہوں مجھ کو سزا دینی چاہیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books