aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sadqa"
سنا ہے آئنہ تمثال ہے جبیں اس کیجو سادہ دل ہیں اسے بن سنور کے دیکھتے ہیں
یہ تبسم یہ عارض یہ روشن جبیں یہ ادا یہ نگاہیں یہ زلفیں حسیںآئنے کی نظر لگ نہ جائے کہیں جان جاں اپنا صدقہ اتارا کرو
ٹھہرو تیوری کو چڑھائے ہوئے جاتے ہو کدھردل کا صدقہ تو ابھی سر سے اتر جانے دو
تم نے جب زلف پریشاں کو سنوارا ہوگاصدقۂ حسن گھٹاؤں نے اتارا ہوگا
گلاب چاندنی راتوں پہ وار آئے ہمتمہارے ہونٹوں کا صدقہ اتار آئے ہم
ہاں بھلا کر ترا بھلا ہوگااور درویش کی صدا کیا ہے
بھر دو جھولی مری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالیکچھ نواسوں کا صدقہ عطا ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی
غرور حسن کا صدقہ کوئی جاتا ہے دنیا سےکسی کی خاک میں ملتی جوانی دیکھتے جاؤ
صدقہ خیرات کیجئے صاحبمسکرانا برا نہیں ہوتا
میں اپنی آہ کے صدقے کہ میری آہ میں بھیتری نگاہ کے انداز پائے جاتے ہیں
محنت کا پھل ہے صدقہ و خیرات کیوں کہیںجینے کی ہم جو پاتے ہیں تنخواہ عشق ہے
مہمان سرا دل کی گرا دیتے ہیں پل میںہم صدقۂ جاری کو بھی جاری نہیں رکھتے
صدقہ ہوتا ہوں جس گھڑی مجھ کویاد آتی ہے اس پری کی قسم
مضطرؔ کو کبھی حسن کا صدقہ بھی دیا ہےیہ بھیک کبھی آپ سے ڈالی بھی گئی ہے
رازؔ یہ غزل اپنی اک حسیں کا صدقہ ہےشعر بھی انوکھے ہیں ہیں طرز بھی نرالی ہے
صدقہ مے خانہ کا ساقی مجھے بے ہوشی دے خود فراموشی دےیوں تو سب کہتے ہیں بیدمؔ ترا مستانہ ترا اب ہوں دیوانہ ترا
آزاد کچھ ہوئے ہیں اسیران زندگییعنی جمال یار کا صدقہ اتر گیا
جھیل آنکھوں کی مری جان ذرا صدقہ اتاراور مرے نام تو آنکھوں کا یہ کاجل کر دے
کبھی تو حسن کا صدقہ نکالوتمہارے پاس یہ دولت بہت ہے
بڑھ گئی مے پینے سے دل کی تمنا اور بھیصدقہ اپنا ساقیا یک جام صہبا اور بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books