aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sailaab"
ضبط سیلاب محبت کو کہاں تک روکےدل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے
کیوں یہ سیلاب سا ہے آنکھوں میںمسکرائے تھے ہم خیال آیا
وہ جو پیاسا لگتا تھا سیلاب زدہ تھاپانی پانی کہتے کہتے ڈوب گیا ہے
ہزاروں بستیاں آ جائیں گی طوفان کی زد میںمری آنکھوں میں اب آنسو نہیں سیلاب رہتا ہے
اس زمیں پر بھی ہے سیلاب مرے اشکوں سےمیرے ماتم کی صدا عرش ہلاتی ہوگی
عجیب سا ہے بہانا مگر تم آ جاناہمارے گاؤں کا سیلاب دیکھنے کے لیے
آئے ہے بیکسی عشق پہ رونا غالبؔکس کے گھر جائے گا سیلاب بلا میرے بعد
مرے خلوص کی صیقل گری بھی ہار گئیوہ جانے کون سا پتھر تھا آئینہ نہ ہوا
ہم کو اک بار کناروں سے نکل جانے دوپھر تو سیلاب کے پانی کی طرح پھیلیں گے
چڑھتے سیلاب میں ساحل نے تو منہ ڈھانپ لیالوگ پانی کا کفن لینے کو تیار سے ہیں
یادوں کے سیلاب میں جس دم میں گھر جاتا ہوںدل دیوار ادھر جانے کی خواہش ہوتی ہے
یوں شور کا دریا بپھرا ہے چڑیوں نے چہکنا چھوڑ دیاخطرے کے نشان سے نیچے اب اترے سیلاب تو اچھا ہو
ضبط کی شہر پناہوں کی مرے مالک خیرغم کا سیلاب اگر مجھ کو بہانے آئے
موت کا وقت گزر جائے گایہ بھی سیلاب اتر جائے گا
کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناکمژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
کوہ سے نیچے اتر کر کنکری چنتے ہیں ابعشق میں جو آب جو تھے جنگ میں سیلاب تھے
ایک ہی عشق میں دونوں کا جنوں ضم ہوگاپیاس یکساں ہے تو سیراب اکٹھے ہوں گے
موج دریا ہی کو آوارۂ سد شوق نہ کہہریگ ساحل کو بھی لب تشنہ سیلاب سمجھ
شرط سیلاب سمونے کی لگا رکھی تھیاور دو اشک بھی ہم سے نہ چھپانے آئے
نہ پوچھ بے خودی عیش مقدم سیلابکہ ناچتے ہیں پڑے سر بہ سر در و دیوار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books