aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "salaah"
ہے اپنی یہ صلاح کہ سب زاہدان شہراے دردؔ آ کے بیعت دست سبو کریں
میں بے وفا ہوں غیر نہایت وفا شعارمیرا سلام لیجے ملیں اب اسی سے آپ
صلاح کار بنایا ہے مصلحت سے اسےوگرنہ ناصح ناداں کی دوستی کیا ہے
خودی میں گم ہے خدائی تلاش کر غافلیہی ہے تیرے لیے اب صلاح کار کی راہ
یہ میرا عکس جو ٹھہرا تری نگاہ میں ہےنہیں ہے پیار تو پھر کیا تری صلاح میں ہے
شکریہ واعظ جو مجھ کو ترک مے کی دی صلاحغور میں اس پر کروں گا ہوش میں آنے کے بعد
پستئ حوصلۂ شوق کی اب ہے یہ صلاحبیٹھ رہئے غم ہجراں پہ قناعت کر کے
صیاد و باغباں میں بہت ہوتی ہے صلاحایسا نہ ہو کہیں گل و بلبل میں جنگ ہو
صلاح عشق دے دے کر کیے دیتے ہیں خود رفتہترے شیدائی دل سے دوست کو دشمن بناتے ہیں
اس کی آنکھوں میں ڈوبنے کے لئےاپنے دل سے صلاح کر لیں گے
ملتی نہیں مراد تو ناطقؔ خیال چھوڑمیری صلاح یہ ہے کہ تو روٹھ جا نہ مانگ
گزرے جو سوئے خانقاہ واں بھی بہ شکل جانمازاہل صلوٰۃ و زہد کو فرش کیا بچھا دیا
یہ بہار یہ گھٹائیں یہ شباب کا زمانہمجھے اب تو دیجے ناصح نہ صلاح مخلصانہ
انشاؔ سے شیخ پوچھتا ہے کیا صلاح ہےترغیب بادہ دی ہے مجھے اے جواں بسنت
فعل حکیم عین صلاح و صواب ہےساقی اگر شراب نہ دے سرگراں نہ ہو
محتسب سے صلاح کیجئے گامے کو چندے مباح کیجئے گا
دیتا ہے ترک عشق بتاں کی صلاح توواعظ خدا کرے کہ نہ تجھ کو خدا ملے
اے آہ دل جو جاوے تو عرش برین کوکہیو سلام عیسیٰ گردوں نشین کو
دل کی میں کرتا نہیں جھوٹی صلاحمال ہے سرکار کا جد چاہئے
تمہیں بھی ہم زندگی کی کوئی صلاح دیں گےسمجھ گئے دھوپ چھاؤں اپنی جو ہم کسی دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books