aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "samajhnii"
گر خامشی سے فائدہ اخفائے حال ہےخوش ہوں کہ میری بات سمجھنی محال ہے
ہمارے عزم کی شدت اگر سمجھنی تھیتو اس سفر میں کوئی سخت مرحلہ لاتے
ادھوری بات بھی پوری سمجھنی ہوگی تمہیںمیں کچھ بتاؤں گا اور کچھ نہیں بتاؤں گا
تجھ کو لگتا ہے تو ہاں ٹھیک ہے من مانی ہےمجھے اب بات سمجھنی ہے نہ سمجھانی ہے
گر آپ کو تاریخ سمجھنی ہے ہماریشاخ گل تر دیکھیے تلوار سے پہلے
شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتاموج ہوائے کوئے یار کچھ تو مرا خیال بھی
رگ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتاجسے غم سمجھ رہے ہو یہ اگر شرار ہوتا
اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مراسخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیاجو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا
ہم بھی کیا سادہ تھے ہم نے بھی سمجھ رکھا تھاغم دوراں سے جدا ہے غم جاناں جاناں
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
محبت نا سمجھ ہوتی ہے سمجھانا ضروری ہےجو دل میں ہے اسے آنکھوں سے کہلانا ضروری ہے
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
میں چپ تھا تو چلتی ہوا رک گئیزباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
غلامی کو برکت سمجھنے لگیںاسیروں کو ایسی رہائی نہ دے
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گامیں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
یہ ایک بات سمجھنے میں رات ہو گئی ہےمیں اس سے جیت گیا ہوں کہ مات ہو گئی ہے
کچھ باتوں کے مطلب ہیں اور کچھ مطلب کی باتیںجو یہ فرق سمجھ لے گا وہ دیوانہ تو ہوگا
یہ سمجھ کر تجھے اے موت لگا رکھا ہےکام آتا ہے برے وقت میں آنا تیرا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books