aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sambhaaluu.n"
تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھیکچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو
اب تو دونوں کی ایک حالت ہےدل سنبھالوں کہ میں جگر اپنا
اب ایسی ویسی محبت کو کیا سنبھالوں میںیہ خار و خس کا بدن پھونک ہی نہ ڈالوں میں
کب تک میں سنبھالوں تری یادوں کی امانتیہ بار گراں دل سے ہٹانے کے لئے آ
ہم سفر تھم تو سہی دل کو سنبھالوں تو چلوںمنزل دوست پہ دو اشک بہا لوں تو چلوں
جگر کو روکوں یا دل کو تھاموں الٰہی کس کس کو میں سنبھالوںمرے تصور کی انجمن میں وہ آج بن ٹھن کے آ رہے ہیں
اپنے دامن میں کہو آگ سنبھالوں کیوں کرہاتھ اپنے تو محبؔ خیر سے اکثر آؤں
صبر کی حد بھی تو کچھ ہوتی ہےکتنا پلکوں پہ سنبھالوں پانی
تجھے اے ہم سفر کیسے سنبھالوںپہاڑی راستہ ہے اور میں ہوں
سنبھالوں ہوش اپنے تو سنبھالوں دل جگر کیسےتمہاری مسکراتی بے رخی دیکھی نہیں جاتی
اس کو روکوں میں الٰہی کہ سنبھالوں اس کوکہ تڑپنے لگے دل اور جگر دونوں ساتھ
نہ یوں بار بار دیکھو مرا دل پگھل گیا تومیں کہاں تلک سنبھالوں یہ اگر مچل گیا تو
ہوتی ہے اس کے دیکھتے حالت مری تغیرہر چند میں سنبھالوں ہوں اپنے تئیں بہت
ہے اسے دور کا سفر در پیشہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں
آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوستتو مصیبت میں عجب یاد آیا
یہاں کسی کو کوئی راستہ نہیں دیتامجھے گرا کے اگر تم سنبھل سکو تو چلو
دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غمجیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی
اب کے ہوا کے ساتھ ہے دامن یار منتظربانوئے شب کے ہاتھ میں رکھنا سنبھال کر دیا
بادہ پھر بادہ ہے میں زہر بھی پی جاؤں قتیلؔشرط یہ ہے کوئی بانہوں میں سنبھالے مجھ کو
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئیدل تھا کہ پھر بہل گیا جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books