aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sanak"
سنا نہیں ہمیں اجڑے چمن کے افسانےیہ رنگ ہو تو سنک جائیں کیوں نہ دیوانے
آوارہ کو بہ کو یہ اسے ڈھونڈھتی پھرےپائے ہوا میں کیسی سنک چھوڑ کر گیا
کچھ دیر میں بادل برسیں گے کچھ دیر میں ساون جھومیں گےتم زلف یوں ہی لہرائے رہو موسم میں سنک آ جائے گی
میری سنک بھی بڑھتی ہے ان کی ہنسی کے ساتھچٹکی کلی کہ پاؤں کی بیڑی کھڑک گئی
ہم پہ کیسی ہے یہ سنک حاویجو بنایا ہے وہ خراب کریں
کھیت سوکھے تو ہوا پھر سے سنک جائے گیآپ بادل ہیں تو دعویٰ نہیں برسات کریں
دل گلیوں میں بیٹھے ہوئے خوابیدہ مسافراس شہر تمنا کی سڑک دیکھ رہے ہیں
مجھ کو دو چار گھڑی اور بھی جینے دیجےسسکیوں کی ابھی زخموں میں سنک باقی ہے
سچ ہے تنہائی میں انسان سنک جاتا ہےروز روشن کو سیہ فام لکھا ہے اس نے
اٹھاؤ سنگ کہ ہم میں سنک بہت ہے ابھیہمارے گرم لہو میں نمک بہت ہے ابھی
جانے مجھ کو سنک یہ کیسی ہےنام لکھتا ہوں اور مٹاتا ہوں
سایۂ زلف سے محروم ہوا ہے جس دنتیرے شیدا کو اسی دن سے سنک ہے کہ نہیں
محسوس یہ ہو رہا ہے دھرتیرفتہ رفتہ سرک رہی ہے
ہر نظام تازہ کے خالق کو لائے دار تکآج تک دنیا کے لوگوں کی سنک جاتی نہیں
اڑ کے پہنچے ترے دیار میں تختان ہواؤ میں وہ سنک جاگے
اس کو لقمے کی ہوس تھی کہ سنک کھینچے تھیہاں یہی خلق خدا اپنی ہتک کھینچے تھی
کسی غریب کے گھر کا چراغ گل کر کےسنک رہی ہے بہت حوصلہ ہوا کا ہے
پیار سے زہر بھی مل جائے تو پی لوں ہنس کرپھول نفرت سے ملیں گے تو سنک جاؤں گا
تم آدمی ہو یہ اعلان کیوں نہیں کرتےانہیں سنک ہے کہ کھونٹے بدل دئے جائیں
اور پھر آدمی نے غور کیاچھپکلی کی لطیف صنعت میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books