aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saraa.e"
دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہےاب لوگ یہاں رات جگانے نہیں آتے
ہے مرے شوق وصل کو یہ گلہاس کا پہلو سرائے فانی ہے
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھولعبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
بیتاب ہے کمال ہمارا دل حزیںمہماں سرائے جسم کا ہوگا روانہ کیا
یہ مت سوچ سرائے پر کیا بیتے گیتو تو بس اک رات بتانے والا ہے
جب میں چاہوں گا چھوڑ جاؤں گااک سرائے ہے جسم جیل نئیں
خواب سرائے ذات میں زندہ ایک تو صورت ایسی ہےجیسے کوئی دیوی بیٹھی ہو حجرۂ راز و نیاز میں چپ
یہ جگہ حیرت سرائے ہے کہاں تھی یہ خبریوں ہی آ نکلا تھا میں تو سیر کرنے کے لیے
سرائے پر تھا دھواں جمع ساری بستی کاکچھ اس طرح کہ کوئی سانحہ بھی ہونا تھا
پھر خواہشوں کو کوئی سرائے نہ مل سکیاک اور رات خود میں ٹھہرنا پڑا مجھے
شام آنکھوں میں آنکھ پانی میںاور پانی سرائے فانی میں
سرائے دہر میں تانتا بندھا ہے کاروانوں کاعدم کا اے وفاؔ رستہ اسی منزل سے ملتا ہے
حسرت عمر جاوداں لے کرجا رہے ہیں سرائے فانی سے
ہو گیا مہماں سرائے کثرت موہوم آہ!وہ دل خالی کہ تیرا خاص خلوت خانہ تھا
ہر کائنات سے یہ الگ کائنات ہےحیرت سرائے عشق میں دن ہے نہ رات ہے
بتوں کو محرم اسرار تو نے کیوں کیا یا ربکہ یہ کافر ہر اک خلوت سرائے دل میں رہتے ہیں
کیا مجھے خوش آئے یہ حیرت سرائے بے ثباتہوش اڑنے کے لیے ہے جان جانے کے لیے
چونا بنیں گے بعد فنا اپنے استخواںدولت سرائے یار کی دیوار کے لیے
وقت ایسا ہم سفر ہے جس کی منزل ہے الگوہ سرائے ہے کہ جس میں ٹھہرتا کوئی نہیں
یہ میرا جسم کہ ماتم سرائے حسرت ہےمیں اس مزار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books