aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sarmaaya"
جو اک نسل فرومایہ کو پہنچےوہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم
کس قدر دور سے لوٹ کر آئے ہیں یوں کہو عمر برباد کر آئے ہیںتھا سراب اپنا سرمایۂ جستجو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
صرف ظاہر ہو گیا سرمایۂ زیب و صفاکیا تعجب ہے جو باطن با صفا ملتا نہیں
وہ جو سرمایۂ دل و جاں تھیاب وہی آرزو پرائی ہے
ہو گئے قلاش جب سے آس کی دولت لٹیپاس اپنے اور تو کوئی بھی سرمایہ نہ تھا
کیا یار کی بد خوئی کیا غیر کی بد خواہیسرمایۂ صد آفت ہے دل ہی کا آ جانا
برباد دل کا آخری سرمایہ تھی امیدوہ بھی تو تم نے چھین لیا مجھ غریب سے
شاعری ہے سرمایا خوش نصیب لوگوں کابانس کی ہر اک ٹہنی بانسری نہیں ہوتی
سرمایۂ دیوانۂ الفت ہے محبتاے الٹے ہوئے دل تری قیمت ہے محبت
آشفتگی نے نقش سویدا کیا درستظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا
مری عمر کے اک اک لمحے کو میں نے قید کیا ہے لفظوں میںجو ہارا ہوں یا جیتا ہوں وہ سب سرمایہ گھر میں ہے
کہیں سرمایۂ محفل تھی میری گرم گفتاریکہیں سب کو پریشاں کر گئی میری کم آمیزی
یہ دولت لے کے انورؔ کیا کروں گاتری یادوں کا سرمایہ بہت ہے
سرمایۂ فراق جگرؔ آہ کچھ نہ پوچھاب جان ہے سو اپنے لیے خود عذاب ہے
دل کے سوا کوئی نہ تھا سرمایہ اشک کاحیراں ہوں کام آنکھوں کا جاری ہے کس طرح
خرید سکتے ہیں دنیا میں عشرت پرویزخدا کی دین ہے سرمایۂ غم فرہاد
تیرا سرمایہ تری دولت یہی اک چیز ہےایک پل کردار کی تعمیر سے غافل نہ ہو
گئے وہ دن کہ دل سرمایہ دار درد پیہم تھامگر آنکھوں کی اب تک میر سامانی نہیں جاتی
نالہ سرمایۂ یک عالم و عالم کف خاکآسماں بیضۂ قمری نظر آتا ہے مجھے
مدت ہوئی کھو بیٹھا سرمایۂ تسکیں میںاب تو تری فرقت میں دن رات تڑپتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books