aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saveraa"
چاند ستارے پھول پرندے شام سویرا ایک طرفساری دنیا اس کا چربہ اس کا چہرا ایک طرف
سویرا ہے بہت اے شور محشرابھی بے کار اٹھوایا گیا ہوں
کیوں میرا مقدر ہے اجالوں کی سیاہیکیوں رات کے ڈھلنے پہ سویرا نہیں ہوتا
میرے گھر میں بسی تھی تاریکیگھر سے باہر مگر سویرا تھا
زرد گلاب اور آئینوں کو چاہنے والیایسی دھوپ اور ایسا سویرا پھر نہیں ہوگا
روز یہ سوچ کے سوتا ہوں کہ اس رات کے بعداب اگر آنکھ کھلے گی تو سویرا ہوگا
سویرا ہو بھی چکا اور رات باقی ہےضرور دل میں ابھی کوئی بات باقی ہے
کہیں کہیں کوئی تارہ کہیں کہیں جگنوجو میری رات تھی وہ آپ کا سویرا ہے
رات گہری تھی پھر بھی سویرا سا تھاایک چہرہ کہ آنکھوں میں ٹھہرا سا تھا
رات کیا ہوتی ہے ہم سے پوچھئےآپ تو سوئے سویرا ہو گیا
ایک دھوکا ہے یہ شب رنگ سویرا کیا ہےیہ اجالا ہے اجالا تو اندھیرا کیا ہے
اب ہجر کے صدمے سہنے کو پتھر کا کلیجہ کون کرےان لمبی لمبی راتوں کا مر مر کے سویرا کون کرے
تیری آواز سویرا تری باتیں تڑکاآنکھیں کھل جاتی ہیں اعجاز سخن کیا کہنا
ہم نے تنہائی کی چادر تان لی اور سو گئےلوگ جب کہنے لگے اٹھو سویرا ہو گیا
افق اگرچہ پگھلتا دکھائی پڑتا ہےمجھے تو دور سویرا دکھائی پڑتا ہے
اگرچہ روز ازل بھی یہی اندھیرا تھاتری جبیں سے نکلتا ہوا سویرا تھا
سویرا ہوتے ہوتے روز آ جاتے ہیں ساحل پرسفینے رات بھر دریا کی طغیانی میں رہتے ہیں
اب تو کچھ اور بھی اندھیرا ہےیہ مری رات کا سویرا ہے
سفر شب میں تو پھر چاند کی ہم راہی ہےکیا عجب ہو کسی جنگل میں سویرا مجھ کو
مجھے ہر صبح یاد آتی ہے بچپن کی وہ آوازچلو عرفانؔ اٹھ جاؤ سویرا ہو گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books