aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shiimaa"
غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاجشمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھااپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں نہ کیوں ہوںبیٹھا ہے بت آئنہ سیما مرے آگے
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہننہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میں
رات بھر درد کی شمع جلتی رہیغم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر
مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضاان خالی کمروں میں ناصرؔ اب شمع جلاؤں کس کے لیے
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیےہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں
بزم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئیدرد کا چاند بجھ گیا ہجر کی رات ڈھل گئی
زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔبجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
وہ سنی بچہ کون تھا جس کی جفا نے جونؔشیعہ بنا دیا ہمیں شیعہ کیے بغیر
چلیے اے جان شام آج تمہیںشمع اک قبر پر جلانی ہے
جل گیا پروانہ گر تو کیا خطا ہے شمع کیرات بھر جلنا جلانا اس کی قسمت ہے تو ہے
مری لحد پہ پتنگوں کا خون ہوتا ہےحضور شمع نہ لایا کریں جلانے کو
شمع کی لو تھی کہ وہ تو تھا مگر ہجر کی راتدیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے
شمع جس کی آبرو پر جان دے دے جھوم کروہ پتنگا جل تو جاتا ہے فنا ہوتا نہیں
میں ڈھونڈھ رہا ہوں مری وہ شمع کہاں ہےجو بزم کی ہر چیز کو پروانہ بنا دے
اف یہ فضائے احتیاط تا کہیں اڑ نہ جائیں ہمباد جنوب بھی نہیں باد شمال بھی نہیں
مر گئے پیاس کے مارے تو اٹھا ابر کرمبجھ گئی بزم تو اب شمع جلاتا کیا ہے
ظلمت کدے میں میرے شب غم کا جوش ہےاک شمع ہے دلیل سحر سو خموش ہے
حسن ہے ذات مری عشق صفت ہے میریہوں تو میں شمع مگر بھیس ہے پروانے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books