aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shikaar"
کیا ہی شکار فریبی پر مغرور ہے وہ صیاد بچہطائر اڑتے ہوا میں سارے اپنے اساریٰ جانے ہے
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
آنکھ ہے ترک زلف ہے صیاددیکھیں دل کا شکار کون کرے
گیسوئے تابدار کو اور بھی تابدار کرہوش و خرد شکار کر قلب و نظر شکار کر
ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمیپھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی
ترچھی نگہ سے طائر دل ہو چکا شکارجب تیر کج پڑے تو اڑے گا نشانہ کیا
ہے شکار کمند عشق سراجؔاس گلے ہار کا تماشا ہے
وہ خود پرندوں کا دانہ لینے گیا ہوا ہےاور اس کے بیٹے شکار کرنے گئے ہوئے ہیں
میں سمجھ رہا ہوں تری کسک ترا میرا درد ہے مشترکاسی غم کا تو بھی اسیر ہے اسی دکھ کا میں بھی شکار تھا
یہ صید گاہ عشق ہے ٹھہرائیے نگاہصیاد مضطرب سے نہ ہوگا شکار دل
مرے ماسٹر نہ ہوتے جو علوم و فن میں داناکبھی مولیٰ بخش صاحب کا نہ میں شکار ہوتا
شکن زلف عنبریں کیوں ہےنگہ چشم سرمہ سا کیا ہے
ہم نے تو غم کو سینے سے اپنے لگا لیاغم نے ہمیں شکار کیا ہائے کیا کیا
احوال اس شکار زبوں کا ہے جائے رحمجس ناتواں کو مفت نہ قصاب لے گیا
اس کا ایمان لوٹتے ہیں صنمجس کو اپنا شکار کرتے ہیں
جس نے چاہا پھنسا لیا ہم کودلبروں کے شکار ہم بھی ہیں
کس کا جنون دید تمنا شکار تھاآئینہ خانہ وادیٔ جوہر غبار تھا
تمہارے پیچھے لگی ہیں اداسیاں کب سےکسی پڑاؤ پہ رک کر انہیں شکار کرو
عجیب درگزری کا شکار ہوں اب تککوئی کرم ہے نہ کوئی سزا ہے میرے لیے
ایک ناوک نے اس کی مژگاں کےطائر سدرہ تک شکار کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books