aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shu.aa.e.n"
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
وہ تجلی کی شعاعیں تھیں کہ جلتے ہوئے پرآئنے ٹوٹ گئے آئنہ بردار گرے
گلوں کو سننا ذرا تم صدائیں بھیجی ہیںگلوں کے ہاتھ بہت سی دعائیں بھیجی ہیں
ذکر آئے تو مرے لب سے دعائیں نکلیںشمع جلتی ہے تو لازم ہے شعاعیں نکلیں
شعاعیں پھوٹ کے جیسے فضا میں گم ہو جائیںچھلکتے جام میں یہ چشمک حباب کی آنچ
صدا ہنسنے کی ہو افسوس کی یا آہ بھرنے کیصدائیں دور تک جاتی ہیں کم آباد شہروں میں
سکون ملتا ہے جلتی ہوئی دوپہروں میںبنی ہیں مرہم دل دھوپ کی شعاعیں بھی
ہیں قید ترے بخت کے سورج کی شعاعیںیہ صبح کا دھوکا ہے ابھی جاگتے رہنا
کتنی ہی شعاعیں ابر میں ہوں خورشید جنوں پر ایماں لاکتنے ہی دلائل روشن ہوں دانش کو کبھی تسلیم نہ کر
چاند مخروطی ابھاروں پہ شعاعیں پھینکےاس قدر محو تجھے دیکھ کے حیرانی میں
شعاعیں شام و سحر پھوٹتی رہیں شاہدؔہمارے دل کی یوں ہی تاب کاری رہ جائے
چمن نے پھول دیے اور شفق نے رنگ دیاشعاعیں چاند نے دیں تیری رہ گزر کے لئے
اذاں حرم میں ہے ناقوس ہے کنشت میں توصدائیں آتی ہیں تیری کہاں کہاں سے ہمیں
پڑتی ہیں پہاڑوں پر سورج کی شعاعیں جبمشکل کہاں رہتا ہے پھر برف پگھل جانا
سورج نظر بچا کے تو گزرا نہ تھا مگراتریں نہیں شعاعیں مقدر کے شہر میں
صبح صادق کی شعاعیں یہ بتاتی ہیں وفاؔصبح کاذب کا بس اب دور اندھیرا ہوگا
مزہ تو جب ہے شعاعیں بھی چھتریاں بن جائیںخود آفتاب چلے لے کے سائے سائے مجھے
ہیں جو لرزاں مہ و انجم کی شعاعیں اخگرؔکوئی بیتاب فلک پر بھی تڑپتا ہوگا
یہ رنگ یہ خوشبو یہ تبسم یہ شعاعیںیہ انجمن زہرہ جبیناں تو نہیں ہے
سنتے ہیں شعاعیں ہیں صداؤں سے سبک گامبینائی چلی جاتی ہے گویائی سے پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books