aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sila-kaar-e-mohabbat"
محبت کا صلہ کار محبت سے نہیں ملتاجو افسانے سے ملتا ہے حقیقت سے نہیں ملتا
روش کار محبت کے سبب جانتا ہوںکس تعاقب میں ہیں احباب میں سب جانتا ہوں
اگر کار محبت میں محبت راس آ جاتیتمہارا ہجر اچھا تھا جو وصلت راس آ جاتی
اس کار محبت کا بس اتنا ہنر جانااک بخیہ ادھڑ جانا اک زخم کا بھر جانا
جوانی کار فرمائے محبت ہوتی جاتی ہےقیامت میں بپا تازہ قیامت ہوتی جاتی ہے
بن کر ارمان محبت جو دلوں پر چھا سکےکہنے والے بھی کہیں تو ایسا افسانہ کہیں
لاکھ راس آئے مگر کام ہے نادانی کاتم مرے ماحصل کار محبت پہ نہ جاؤ
یہ کار محبت بھی کیا کار محبت ہےاک حرف تمنا ہے اور اس کی پذیرائی
تا دیر نہ ہو دل بھی خبردار محبتاک یہ بھی ہے انداز فسوں کار محبت
کچھ نہ تھا یاد بجز کار محبت اک عمروہ جو بگڑا ہے تو اب کام کئی یاد آئے
ہو کبھی وقت تو زیارت کراے محبت ترا مزار ہیں ہم
بھلا کیا کھیل ہے کار محبتجو دانستہ دوبارہ کر لیا جائے
یقین کر او محبت یہی مناسب ہےزیادہ دن مری صحبت کو اختیار نہ کر
بہت مہنگا ہے اب کار محبتبہت تھوڑے میں چل جاتا تھا پہلے
کچھ تو مشکل ہے بہت کار محبت اور کچھیار لوگوں سے مشقت نہیں کی جا سکتی
بھلے ہو کار محبت یا کار دنیا زبیرؔہمارے ساتھ ہمیشہ خسارے جاتے ہیں
مصروف ہیں کچھ اتنے کہ ہم کار محبتآغاز تو کر لیتے ہیں جاری نہیں رکھتے
کہاں تک ہو سکا کار محبت کیا بتائیںتمہارے سامنے ہے کام جتنا ہو رہا ہے
جان ہم کار محبت کا صلہ چاہتے تھےدل سادہ کوئی مزدور ہے اجرت کیسی
نگاہ یار نے کچھ ایسے عیب ڈھونڈھ لیےتمام کار محبت دوبارہ کرنا پڑا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books