aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sofa"
اکیلا پن یہ خالی گھر یہ صوفہ میز یادیں خطہے ان سے ناتا آج بھی بھرم ذرا سا رہنے دے
اس صوفہ پر لیٹ کے میں سو جاؤں گاان کے خواب کو بستر پر ہی سونے دو
بس اثاثہ ہے یہی گھر کا یہی گھر کی متاعصوفہ اک دو بیڈ کتابیں اور اک شو کیس بھی
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیںمیں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا
فاصلے ایسے بھی ہوں گے یہ کبھی سوچا نہ تھاسامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
ہنر مندی سے اپنی دل کا صفحہمری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا
جب پانی میں چہرہ دیکھاتو نے کس کو سوچا چاند
بچھڑ کے تجھ سے نہ خوش رہ سکوں گا سوچا تھاتری جدائی ہی وجہ نشاط ہو گئی ہے
ہم نے رنجش میں یہ نہیں سوچاکچھ سخن تو زباں کے تھے ہی نہیں
عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہااجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے
تیرا پیمان وفا راہ کی دیوار بناورنہ سوچا تھا کہ جب چاہوں گا مر جاؤں گا
اب گھر بھی نہیں گھر کی تمنا بھی نہیں ہےمدت ہوئی سوچا تھا کہ گھر جائیں گے اک دن
بانیٔ جشن بہاراں نے یہ سوچا بھی نہیںکس نے کانٹوں کو لہو اپنا پلایا ہوگا
در بدر ہونے سے پہلے کبھی سوچا بھی نہ تھاگھر مجھے راس نہ آیا تو کدھر جاؤں گا
آج سوچا تو آنسو بھر آئےمدتیں ہو گئیں مسکرائے
صرف اک صفحہ پلٹ کر اس نےساری باتوں کی صفائی دی ہے
کبھی نہ سوچا تھا ہم نے قتیلؔ اس کے لیےکرے گا ہم پہ ستم وہ بھی ہر کسی کی طرح
خراب ہو کے بھی سوچا کیے ترے مہجوریہی کہ تیری نظر ہے تری نظر پھر بھی
یہ نہ سوچا تھا زیر سایۂ زلفکہ بچھڑ جائے گی یہ خوش بو بھی
رات بیتی تو گنے آبلے اور پھر سوچاکون تھا باعث آغاز سفر شام کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books