aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sove"
نہ سووے آبلوں میں گر سرشک دیدۂ نم سےبہ جولاں گاۂ نومیدی نگاۂ عاجزاں پا ہے
ساتھ ہے سنگ و شرر کا یہ کہو اس بت سےکیا ہو آغوش میں گر لے کے وہ سووے مجھ کو
دل میں اب سوز انتظار نہیںشمع امید بجھ گئی ہو کیا
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
مقام گفتگو کیا ہے اگر میں کیمیا گر ہوںیہی سوز نفس ہے اور میری کیمیا کیا ہے
پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سوتے میں ہماریآنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے
آج سوئے ہیں تہ خاک نہ جانے یہاں کتنےکوئی شعلہ کوئی شبنم کوئی مہتاب جبیں تھا
ہم کو اور تو کچھ نہیں سوجھا البتہ اس کے دل میںسوز رقابت پیدا کر کے اس کی نیند اڑائی ہے
سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیاجا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا
چاہے سونے کے فریم میں جڑ دوآئینہ جھوٹ بولتا ہی نہیں
جاگا ہوا ضمیر وہ آئینہ ہے قتیلؔسونے سے پہلے روز جسے دیکھتا ہوں میں
کیا ترا جسم ترے حسن کی حدت میں جلاراکھ کس نے تری سونے کی سی رنگت کر دی
اگر سونے کے پنجڑے میں بھی رہتا ہے تو قیدی ہےپرندہ تو وہی ہوتا ہے جو آزاد رہتا ہے
گر بکا اس شور سے شب کو ہے توروویں گے سونے کو ہم سایے بہت
اس طرح سوئے ہیں سر رکھ کے مرے زانو پراپنی سوئی ہوئی قسمت کو جگا بھی نہ سکوں
رات کیا سوئے کہ باقی عمر کی نیند اڑ گئیخواب کیا دیکھا کہ دھڑکا لگ گیا تعبیر کا
جب ہوا عرفاں تو غم آرام جاں بنتا گیاسوز جاناں دل میں سوز دیگراں بنتا گیا
پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کےمیں خوش نہیں ہوں تجھے خود میں مبتلا کر کے
ایک ہی خواب نے ساری رات جگایا ہےمیں نے ہر کروٹ سونے کی کوشش کی
آتش دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوز غم ہائے نہانی اور ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books