aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "subuk-dosh"
زندگی تجھ سے سبک دوش ہوئے جاتے ہیںدیکھ ہم لوگ بھی خاموش ہوئے جاتے ہیں
یوں سبک دوش ہوں جینے کا بھی الزام نہیںآہ اتنی بڑی دنیا میں کوئی کام نہیں
منصب سے محبت کی سبک دوش ہوا میںآواز لگاتے رہو خاموش ہوا میں
ہر اک رنج و غم سے سبک دوش ہو جااسے یاد کر اور مدہوش ہو جا
ہم سبک دوش ہی جہاں سے گئےنہ کسی طبع نے گرانی کی
کوہ کن خود تو سبک دوش ہوا، پر شیریںسر پہ الزام کا کہسار لیے پھرتی ہے
آنکھوں کی نیند سے بھی سبک دوش کر گیاتنہائیوں میں کون مرا غم شناس ہے
جیتے جی لاکھ بچے لاکھ سبک دوش رہےمر کے احسان اٹھانا ہی پڑا یاروں کا
سنا ہے دشت کو واپس گئے جناب احساسؔملازمت سے سبک دوش ہو کے بستی میں
عشق میں چاہئے ہر لحظہ نرالی گردشکیوں وہاں کاتب تقدیر سبک دوش ہوا
دل میں جتنے بھی تھے ہنگامے سبک دوش ہوئےمیرے اطراف میں خاموش بلا گونجتی ہے
بے تودہ تودہ خاک سبک دوش ہو گئےسر پر جنون عشق کا احساں نہیں رہا
مر کر تمام سر سے ٹلیں آفتیں جلیلؔہم جان دے کے سب سے سبک دوش ہو گئے
بدن سے روح ہم آغوش ہونے والی تھیپھر اس کے بعد سبک دوش ہونے والی تھی
کاندھوں سے میرے کاتب اعمال گر پڑےتڑپا میں اس قدر کہ سبک دوش ہو گیا
جن کو چلنا تھا مری قوم کا رہبر بن کرہاں وہی لوگ سبک دوش نظر آتے ہیں
کشتی کوئی ڈبو کے سبک دوش ہو گیاالزام جس قدر تھے وہ طوفاں کے سر گئے
نہ ہوا راہ محبت میں کوئی عہدہ براجو سبک دوش ہوا وہ بھی گراں بار چلا
چاہنے والوں کا چن چن کے کیا کام تمامبار الفت سے ہمیشہ وہ سبک دوش رہا
صدقے ترے قضا کہ سبک دوش کر دیابار گنہ تھا بھاری میں سر پر لئے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books