aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sukhii"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
سیرت سے گفتگو ہے کیا معتبر ہے صورتہے ایک سوکھی لکڑی جو بو نہ ہو اگر میں
کل جو تھا وہ آج نہیں جو آج ہے کل مٹ جائے گاروکھی سوکھی جو مل جائے شکر کرو تو بہتر ہے
آنکھیں سوکھی ہوئی ندیاں بن گئیںاور طوفاں بدستور آتے رہے
گھر گھر کے بادل آتے ہیں اور بے برسے کھل جاتے ہیںامیدوں کی جھوٹی دنیا میں سوکھی برساتیں ہوتی ہیں
من پاپی کی اجڑی کھیتی سوکھی کی سوکھی ہی رہیامڈے بادل گرجے بادل بوندیں دو برسا نہ سکے
صحرا کی بود و باش ہے اچھی نہ کیوں لگےسوکھی ہوئی گلاب کی ٹہنی گلاس میں
سکھی رہے وہ سدا اپنے گھر کے آنگن میںاس اک دعا کے لئے ہاتھ اب اٹھاؤں میں
سوکھی ٹہنی تنہا چڑیا پھیکا چاندآنکھوں کے صحرا میں ایک نمی کا چاند
کچھ کہہ لو روکھی سوکھی میںاپنے ہاں برکت ہوتی ہے
مری پتیاں ساری سوکھی ہوئیںنئے موسموں میں بکھر جاؤں گا
کھا کے سوکھی روٹیاں پانی کے ساتھجی رہا تھا کتنی آسانی کے ساتھ
جھولتی ہے میرے دل میں ایک شاخ اس پیڑ کیوہ تر و تازہ ہے یا سوکھی ہوئی جیسی بھی ہے
کچھ وہ بھی طبیعت کا سکھی ایسا نہیں ہےکچھ ہم بھی محبت میں قناعت نہیں کرتے
سوکھی ہیں بڑی دیر سے پلکوں کی زبانیںبس آج تو جی بھر کے رلا دے کوئی آ کر
بوقت وصل کوئی بات بھی نہ کی ہم نےزباں تھی سوکھی ہوئی ہونٹ ارتعاشے ہوئے
سروں کے پھول سر نوک نیزہ ہنستے رہےیہ فصل سوکھی ہوئی ٹہنیوں پہ پھلتی رہی
پانی کے ساتھ عکس بھی بہہ کر چلے گئےسوکھی ندی تو پھر وہی ویرانیاں ملیں
جتنے ہنگامے تھے سوکھی ٹہنیوں سے جھڑ گئےپیڑ پر پھل بھی نہیں آنگن میں پتھر بھی نہیں
توڑ دے جو مجھے سوکھی ہوئی لکڑی کی طرحایسے جذبات کی انگڑائی سے ڈر لگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books