aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sunet"
کم عمری میں سنتے ہیںمر جاتے ہیں اچھے لوگ
نہ ہوتی حال دل کہنے کی گر ہمت تو اچھا تھانہ سنتے کاش وہ شرح غم الفت تو اچھا تھا
سنتے ہیں سمجھتے نہیں مطلب نہ معانیہوتی ہے درختوں سے جو تقریر ہوا کی
زمانہ واردات قلب سننے کو ترستا ہےاسی سے تو سر آنکھوں پر مرا دیوان لیتے ہیں
کیوں سنے عرض مضطر مومنؔصنم آخر خدا نہیں ہوتا
میں اس کو ہر روز بس یہی ایک جھوٹ سننے کو فون کرتاسنو یہاں کوئی مسئلہ ہے تمہاری آواز کٹ رہی ہے
دنیا بھر کی یادیں ہم سے ملنے آتی ہیںشام ڈھلے اس سونے گھر میں میلہ لگتا ہے
دستک دینے والے بھی تھے دستک سننے والے بھیتھا آباد محلہ سارا ہر دروازہ زندہ تھا
بھری ہے دل میں جو حسرت کہوں تو کس سے کہوںسنے ہے کون مصیبت کہوں تو کس سے کہوں
سننے والے گھنٹوں سنتے رہتے ہیںمیرا فسانہ سب کا فسانا لگتا ہے
گر دل کو بس میں پائیں تو ناصح تری سنیںاپنی تو مرگ و زیست ہے اس بے وفا کے ہاتھ
اس وقت رات رانی مرے سونے صحن میںخوشبو لٹا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
جو سخت بات سنے دل تو ٹوٹ جاتا ہےاس آئینے کی نزاکت کسی کو کیا معلوم
پھر کاگا بولا گھر کے سونے آنگن میںپھر امرت رس کی بوند پڑی تم یاد آئے
مجھے سنے نہ کوئی مست بادۂ عشرتمجازؔ ٹوٹے ہوئے دل کی اک صدا ہوں میں
منہ کی بات سنے ہر کوئی دل کے درد کو جانے کونآوازوں کے بازاروں میں خاموشی پہچانے کون
چار لفظوں میں کہو جو بھی کہواس کو کب فرصت سنے فریاد سب
غافلوں کو کیا سناؤں داستان عشق یارسننے والے ملتے ہیں درد آشنا ملتا نہیں
اجڑے پڑے ہیں دشت غزالوں پہ کیا بنیسونے ہیں کوہسار دوانے کدھر گئے
یہ کیا ضرور ہے میں کہوں اور تو سنےجو میرا حال ہے وہ تجھے بھی پتا تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books