aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sunnat"
عشق کی شان مرحبا عشق ہے سنت خداعشق میں جو بھی مٹ گیا اس کو کبھی فناؔ نہیں
سنت شاہ امم کا ہوں میں لذت آشناخاک سے بہتر کوئی بستر نہیں لگتا مجھے
کیا ادا ہونے کو ہے سنت ابراہیمیآگ ہی آگ ہے ہر سمت مگر زندہ ہوں
سنت قیسؔ کا پابند ہوں ورنہ یارواک نیا عشق مجھے روز صدا دیتا ہے
کب ضروری ہے کہ ہم قیس کی سنت پہ چلیںمذہب عشق میں بدعت بھی تو ہو سکتی ہے
میں تجھے دل کی سناتا ہوں مجھے تو دل کیاس سہولت کو مری جان اذیت نہ بنا
سنت ہے کوئی ہجرت ثانی بھلا بتاؤجاتا ہے کوئی اپنے مدینے کو چھوڑ کر
آؤ پھر دھوم سے ہو آج غروب اور طلوعسنت بندگئ شمس و قمر تازہ کریں
نہیں آگاہ مست بادۂ شوقکہاں سنت کدھر واجب کجا فرض
دریاؤں کو حال سنا کر رقص کیاصحراؤں کی خاک اڑا کر رقص کیا
میں ہی اب زہر پئے لیتا ہوں سچ کی خاطرکوئی تو سنت سقراط کی تجدید کرے
سنت یار کو رکھیں ملحوظعہد و پیماں کریں مکر جائیں
راہ سنت بھی یہی جادۂ ہجرت بھی یہیپاؤں رک جائیں جہاں بھی اسے گھر جانتے ہیں
بربادیوں سے درس بقا لے رہی ہوں میںیہ سنت کہن شہ کرب و بلا کی ہے
دعا سلام مرے اقربا کی سنت ہےتو منہ کو پھیر کے کیسے مجھے خفا کرے گا
یہ سنت حسین ہے سو اس لئے بھی میںبیعت قبول کی نہ کسی بھی یزید کی
ہے کیسا کرب کہ اپنی ہی سرزمین پہ قیسؔدفاع سنت شبیر کر رہے ہیں ہم
نصیحت مجھ کو ترک عشق کی کچھ فرض نہیں تجھ پرنہ چھوڑ اے شیخ سنت منہ میں نت مسواک رہنے دے
میں کہ مصلوب ہوں دے مجھ کو بھی ظالم کا خطابسنت عیسیٰ جلا رکھ کہ میں جو ہوں سو ہوں
ہمارے نام سے زندہ ہے سنت فرہادہم اپنے چاک گریباں سیا نہیں کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books