aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sunte"
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
کیا کہا پھر تو کہو ہم نہیں سنتے تیرینہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں
صحرائے زندگی میں کوئی دوسرا نہ تھاسنتے رہے ہیں آپ ہی اپنی صدائیں ہم
کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگیسنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی
اللہ بچائے مرض عشق سے دل کوسنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا
بھری ہے دل میں جو حسرت کہوں تو کس سے کہوںسنے ہے کون مصیبت کہوں تو کس سے کہوں
مجازؔ اک بادہ کش تو ہے یقیناًجو ہم سنتے تھے وہ عالم نہیں ہے
سننے والے گھنٹوں سنتے رہتے ہیںمیرا فسانہ سب کا فسانا لگتا ہے
پونچھو نہ عرق رخساروں سے رنگینئ حسن کو بڑھنے دوسنتے ہیں کہ شبنم کے قطرے پھولوں کو نکھارا کرتے ہیں
سنتے ہیں لیلیٰ کے خیمے کو سیاہاس میں مجنوں کا مگر ماتم رہا
اس قدر خوف ہے اب شہر کی گلیوں میں کہ لوگچاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ
عجب کیا جو ہے بدگماں سب سے واعظبرا سنتے سنتے برا کہتے کہتے
سنتے ہیں ایسا زمانہ بھی یہاں گزرا ہےحق انہیں ملتا جو حق دار ہوا کرتے تھے
سنتے ہیں اس کو چھیڑ چھیڑ کے ہمکس مزے سے عتاب کی باتیں
سنتے ہیں جو بہشت کی تعریف سب درستلیکن خدا کرے وہ ترا جلوہ گاہ ہو
سنتے ہیں سبھی غور سے آواز جرس کومنزل کی طرف کوئی روانہ نہیں ہوتا
صاف گوئی میں تو سنتے ہیں فناؔ ہے مشہوردیکھنا یہ ہے ترے منہ پہ وہ کہتا کیا ہے
جانتا ہوں میں تم کو ذوق شاعری بھی ہے شخصیت سجانے میں اک یہ ماہری بھی ہےپھر بھی حرف چنتے ہو صرف لفظ سنتے ہو ان کے درمیاں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
سن کے مرا فسانہ انہیں لطف آ گیاسنتا ہوں اب کہ روز طلب قصہ خواں کی ہے
حال سنتے وہ کیا مرا حسرتؔوہ تو کہئے سنا گئیں آنکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books