aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "supurdagii"
ہے وہ یک سر سپردگی تو بھلابد حواسی کہاں سے آتی ہے
گرچہ پہلا سا اجتناب نہیںپھر بھی کم کم سپردگی ہے ابھی
سر سے پا تک سپردگی کی اداایک انداز ترکمانی بھی
یہ نصیرؔ شام سپردگی کی اداس اداس سی روشنیبہ کنار گل ذرا دیکھنا یہ تمہی ہو یا کوئی اور ہے
سپردگی کا یہ عالم بھی کیا قیامت ہےسمٹ کے یوں تیرا آ جانا میری باہوں میں
فرض سپردگی میں تقاضے نہیں ہوئےتیرے کہاں سے ہوں کہ ہم اپنے نہیں ہوئے
رسم سپردگی کو کب درخور اعتنا کہاخود سے جو تھا گریز پا سب سے گریز کر گیا
یہ کیوں ہمیشہ مری طلب ہی تمہیں صدا دےکبھی تو خود بھی سپردگی کی تھکن میں آؤ
تجھ کو سپردگی میں سمٹنا بھی ہے ضرورسچا ہے کاروبار تو نقصان چاہیئے
سپردگی مرا معیار تو نہیں لیکنمیں سوچتا ہوں ترے روپ میں خدا ہی نہ ہو
کیا چیز تھی کسی کی ادائے سپردگیبھیگے بدن کی آگ میں نہلا گئی مجھے
سپردگی کے تقاضے کہاں کہاں سے پڑھوںہنر کے باب میں پیکر ترا کتاب ہوا
فریب قرب یار ہو کہ حسرت سپردگیکسی سبب سے دل مجھے یہ بے قرار چاہئے
کہ جیسے بوئے وفا خود سپردگی میں ملےاسی طرح کی مہک اس کی التفات میں ہے
سپردگی میں نہ دیکھی تھی تمکنت ایسییہ رنج ہے کہ انا کا شکار میں بھی تھا
بت جس پہ ملتفت ہو بہ حد سپردگیزندیق ہے اگر وہ خدا سے دعا کرے
عجب سپردگیٔ جاں کا مرحلہ تھا علیؔہمارے ہونے کا ہم کو گماں نہیں ہونا
سپردگی کا نشہ بھی عجیب نشہ ہےوہ سر سے پاؤں تلک التماس لگتا ہے
سپردگی میں بھی اک رمز خود نگہ داریوہ میرے دل سے مرے واسطے نہیں گزرے
یہ جاں سپردگی ہے اسی ایک بات پرجو بات میرے عشق کے پیمان میں نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books