aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tabiib"
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
جاں بر بھی ہو گئے ہیں بہت مجھ سے نیم جاںکیا غم ہے اے طبیب جو پوری وہاں کی ہے
گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہےہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے
علاج کیا کریں حکما تپ جدائی کاسوائے وصل کے اس کا کوئی طبیب نہ ہو
طبیب نے کوئی تفصیل تو بتائی نہیںبہت جو پوچھا تو اتنا کہا اداسی ہے
طبیب عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایاترا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی
طبیب کہتا تھا پاگل کو کچھ بھی یاد نہیںگلے سے میں نے لگایا تو باپ رونے لگا
عشق ہے دار الشفا اور درد ہے اس کا طبیبجو نہیں اس مرض کا طالب سدا رنجور ہے
دیا یاروں نے بے ہوشی میں درماں کا فریب آخرہوا سکتے سے میں آئینۂ دست طبیب آخر
جدا نہ درد جدائی ہو گر مرے اعضاحروف درد کی صورت ہوں اے طبیب جدا
دانش مندی ہے وہ کرنا جو بھی کہے طبیبنسخے جیب میں رکھنے سے بیمار بدلتے نئیں
رکھتا نہ کیوں میں روح و بدن اس کے سامنےوہ یوں بھی تھا طبیب وہ یوں بھی طبیب تھا
طبیب عشق کی دکاں میں ڈھونڈتے پھرتےیہ دردمند محبت تری دوا کے لیے
کچھ تپ غم کو گھٹا کیا فائدہ اس سے طبیبروز نسخے میں اگر خرفہ گھٹے کاہو بڑھے
طبیب تم کو بھلانے کا کر رہا ہے علاجمرض ہوا ہے پرانا کوئی دوا نہ لگے
طبیب سبک عقل ہرگز نہ سمجھاہوا درد عشق آہ دونا دوا سے
کھلا ہے نام پہ کیسے طبیب کے لیکنیہ زخم وہ ہے کہ مانگے نہیں رفو ہونا
میں بھی اب کچھ کچھ سمجھنے لگ گیا ہوں اے طبیبدرد نے سینے میں اٹھ کر کیا اشارہ کر دیا
کیا دیکھتا ہے ہاتھ مرا چھوڑ دے طبیبیاں جان ہی بدن میں نہیں نبض کیا چلے
جوں پنج شاخہ تو نہ جلا انگلیاں طبیبرکھ رکھ کے نبض عاشق تفتہ جگر پہ ہاتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books