aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tashaffii"
جیسے جیسے جسم تشفی پاتا جاتا ہےویسے ویسے قلب سے دوری بڑھتی جاتی ہے
نہ تسلی نہ تشفی نہ کوئی پیار کی باتتجھ کو کیا ملتا ہے کافر ہمیں تڑپانے میں
ہر آن تسلی ہے ہر لحظہ تشفی ہےہر وقت ہے دل جوئی ہر دم ہیں مداراتیں
جائیے بھی کیوں مجھے جھوٹی تشفی دیجیےآپ سے اور میرے دل کی ترجمانی ہو چکی
طعنے بے صبر یوں کے ہائے تشفی کے عوضاور دکھتے ہوئے دل کو وہ دکھانے آئے
تسلی نہ دیتا تشفی نہ کرتامرے رونے پر مسکرایا تو ہوتا
اپنا بیمار ہے دل عشق کا بیمار نہیںخود تشفی کے سوا ہجر کا آزار نہیں
الفت ہے کسی میں نہ مروت ہے کسی میںبس دل کی تشفی ہے ملاقات کی دنیا
جب ایک دفعہ سے نہ ہوئی اتنی تشفیپھر سارے کے سارے کو دوبارہ ہی کیا ہے
اگر میری تشفی کو دو باتیں یار کی کر دوزباں کی ہی عنایت ہے کہ خود کو بھول جاتا ہوں
مجھ کو تشفی ابدی کس نے بخش دیڈوبا ہوا تھا میں عرق انفعال میں
راحت قلب و نظر تم ہو تشفی بھی تمہیاور تم میرے لیے وجہ پریشانی بھی ہو
ان کو منبر کی بلندی سے تشفی نہ ہوئیجن کی آواز پہ تحریک کا سر جاگے ہے
تشفی کر لو دل کی فال ہی سے آس بندھ جائےکب آئے گی کوئی ساعت سہانی دیکھتے جاؤ
تشفی بخش ہے خود بے قراری بے قراروں کیمحبت کی عطا ہے ہر مسرت غم کے ماروں کی
کیا نگاہوں کی تشفی ہو کہ بزم دہر میںسامنے آتا ہے ہر منظر مرا دیکھا ہوا
خواب ہو گر سلسلہ جاری رکھیں تحریر کاکچھ تشفی ہوتی ہے اس نامہ و پیغام سے
کب تری یاد نے زخموں پہ نہ رکھا مرہمکب ترا ذکر مجھے وجہ تشفی نہ ہوا
کوئی بھی کام ہو ماخذ اگر تشفی کابغیر سوچ سمجھ کے وہ بار بار کرو
زندگی ہارنے والے کی تشفی کے لیےبعد از مرگ بھی تحسین ہوا کرتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books