aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tashbiih"
تشبیہ ترے چہرے کو کیا دوں گل تر سےہوتا ہے شگفتہ مگر اتنا نہیں ہوتا
تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرےسب سے نرالی وضع ہے سب سے نئی طرح
کیوں نہ تشبیہ اسے زلف سے دیں عاشق زارواقعی طول شب ہجر بلا ہوتا ہے
حیات اب شام غم کی تشیبہ خود بنے گیتمہاری زلفوں کا استعارہ نہیں چلے گا
ناکامیوں میں تم نے جو تشبیہ مجھ سے دیشیریں کو درد تلخی فرہاد آ گیا
تیرے رخسار سے تشبیہ اسے دوں کیوں کرشمع تو چربی کو آنکھوں میں دیئے بیٹھی ہے
وہ تو انمول ہے نایاب ہے اکلوتا ہےاس کی تشبیہ کریں ہم کسی شے سے کیسے
ان کو تشبیہ مسیحا سے جو دی وہ بولےآج معلوم ہوا موت تمہاری آئی
موہن کے او دو گال تشبیہ میںسرج ایک دوجا سو جوں چند ہے
گر کبھی ہو تو ہو فقط تشبیہاستعارہ کبھی نہ ہو کوئی
کوئی تشبیہ کا خورشید نہ تلمیح کا چاندسر قرطاس لگا حرف برہنہ اچھا
ہم تو کہتے ہیں وہ بھی جلے آگ میں درد کے راگ میںکوئی تشبیہ نہ استعارہ نہیں وہ ہمارا نہیں
ڈھونڈئیے کیوں استعارہ اور تشبیہ و مثالحسن تو وہ ہے بتائیں جس کو حسن لاجواب
ایسے ہنس مکھ کو شمع سے تشبیہشمع مجلس کی رونی صورت ہے
تم کو کہا جو چاند تو تم دور ہو گئےتشبیہ کو بھی تم نے مجازی بنا دیا
جس میں اپنی پرندوں سے تشبیہ تھیتم کو اسکول کی وہ دعا یاد ہے
منڈ گئیں زلفیں ہیں شاعر کس سے اب دیں گے مثالہو گیا تشبیہ کی خاطر بھی توڑا سانپ کا
گفتگو منظروں کی طرح کھل کے ہواب نہ تشبیہ اور استعارے اٹھا
چشم آہو سے نہ نرگس سے ہے تشبیہ درستہیں مثال آپ ہی وہ اپنی نرالی آنکھیں
ان سے یوں تشبیہ دیتا ہوں کہ وہ بھی دور ہیںورنہ کیا ملتا ہے تجھ میں اور ماہ و مہر میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books