aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tashriih"
ہر تفصیل میں جانے والا ذہن سوال کی زد پر ہےہر تشریح کے پیچھے ہے انجام سے ڈر جانے کا غم
ہر گوشۂ مغرب میں ہر خطۂ مشرق میںتشریح دگرگوں ہے اب تیرے پیاموں کی
غم کی تشریح بہت مشکل تھیاپنی تصویر دکھا دی ہم نے
ترے نہ آنے کی تشریح کچھ ضروری نہیںکہ تیرے آتے ہی دنیا بدل بھی سکتی ہے
طالبؔ ترے جذبات کی تشریح تو کر دوںڈر ہے کبھی ہو جائے نہ تشہیر کسی کی
میں جانتا ہوں کہ تعبیر ہی نہیں ممکنوہ میرے خواب کی تشریح چاہے جب بھی کریں
میں اپنی ذات کی تشریح کرتا پھرتا تھانہ جانے پھر کہاں آواز کھو گئی میری
اک کتاب صد ہنر تشریح زائل کا شکارایک مہمل بات جادو کا اثر کرتی ہوئی
مرے دل کے ٹکڑے کیے جا رہے ہیںمحبت کی تشریح فرما رہے ہیں
کھول کر کیجئے تشریح سر مصرع زلفاس نوشتے میں کچھ ابہام ابھی باقی ہیں
عبث ہے دوستو تشریح وعدۂ فردااب اس کا ذکر بھی ہوتا ہے ناگوار مجھے
اس کی تشریح کیا ہو اے ساحرؔدرد بے نام سے محبت ہے
ہر چند حال دیدہ و دل ہم کہا کئےتشریح کیفیات محبت نہ کر سکے
محبت دسترس سے لفظ و معنی کی ہے بالاترمیاں تم اس کی بھی تشریح اور تفہیم کرتے ہو
زندگی اور بھی تشریح طلب ہے یاروغم کے تپتے ہوئے لمحات کی باتیں نہ کرو
ہر ایک بات کی تشریح تو نہیں ہوتیکبھی تو بات کو سمجھا کرو اشاروں میں
کیا تری شوخئ گفتار کی تشریح کروںکتنی شیرینی ہے اور کیسا نمک ہے ساقی
کچھ اس انداز سے ترتیب دیا ہے میں نےتم سے تشریح نہ ہوگی مرے افسانے کی
متن کو حسن کے اعراب عطا ہم نے کئےہم سے تشریح طلب جسم کی آیات کریں
جو نہ ہوں کچھ تشریح طلب کم ہوتے ہیںاس کے اشارے سارے مبہم ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books