aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tham"
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
ساقی تجھے اک تھوڑی سی تکلیف تو ہوگیساغر کو ذرا تھام میں کچھ سوچ رہا ہوں
رک رک کے ساز چھیڑ کہ دل مطمئن نہیںتھم تھم کے مے پلا کہ طبیعت اداس ہے
یوں ہی کوئی مل گیا تھا سر راہ چلتے چلتےوہیں تھم کے رہ گئی ہے مری رات ڈھلتے ڈھلتے
تھکنا بھی لازمی تھا کچھ کام کرتے کرتےکچھ اور تھک گیا ہوں آرام کرتے کرتے
آج یوں موج در موج غم تھم گیا اس طرح غم زدوں کو قرار آ گیاجیسے خوشبوئے زلف بہار آ گئی جیسے پیغام دیدار یار آ گیا
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیادل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
وقت تھم جاتا ہے اب رات گزرتی ہی نہیںجانے دیوار گھڑی رات میں کیا کرتی ہے
نالہ ہے بلبل شوریدہ ترا خام ابھیاپنے سینہ میں اسے اور ذرا تھام ابھی
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
کس نے ساغر عدمؔ بلند کیاتھم گئیں گردشیں زمانے کی
تھم ذرا اے عدم آباد کے جانے والےرہ کے دنیا میں ابھی زاد سفر پیدا کر
توبہ کے ٹوٹنے کا بھی کچھ کچھ ملال تھاتھم تھم کے سوچ سوچ کے شرما کے پی گیا
شکایت زندگی سے کیوں کریں ہم خود ہی تھم جائیںجو کم رفتار ہوتے ہیں وہ کم رفتار ہوتے ہیں
جب زمیں ریت کی مانند سرکتی پائیآسماں تھام لیا جان بچا لی میں نے
مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیاتھم اے رہ رو کہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا
دھواں بنا کے فضا میں اڑا دیا مجھ کومیں جل رہا تھا کسی نے بجھا دیا مجھ کو
چلتے چلتے کچھ تھم جانا پھر بوجھل قدموں سے چلنایہ کیسی کسک سی باقی ہے جب پاؤں میں وہ کانٹا بھی نہیں
کوئی بادل ہو تو تھم جائے مگر اشک مرےایک رفتار سے دن رات برابر برسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books