aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tinke"
مرے آشیاں کے تو تھے چار تنکےچمن اڑ گیا آندھیاں آتے آتے
لہرا رہی ہے برف کی چادر ہٹا کے گھاسسورج کی شہ پہ تنکے بھی بے باک ہو گئے
جب سے بلبل تو نے دو تنکے لیےٹوٹتی ہیں بجلیاں ان کے لیے
نشیمن ہو نہ ہو یہ تو فلک کا مشغلہ ٹھہراکہ دو تنکے جہاں پر دیکھنا بجلی گرا دینا
پروں میں تیر ہے پنجوں میں تنکےمیں یہ چڑیا اڑانا چاہتا ہوں
چند تنکے نہ تھے نشیمن کےباغ و شاخ و شجر کا قصہ ہے
تنکے اٹھا اٹھا کر لائیں کہاں کہاں سےکس خوبصورتی سے پھر آشیاں بنایا
غالب کہ دیوے قوت دل اس ضعیف کوتنکے کو جو دکھاوے ہے پل میں پہاڑ کر
جدھر دیکھو ادھر بکھرے ہیں تنکے آشیانے کےمری بربادیوں کا سلسلہ یارب کہاں تک ہے
خوشی سے کب یہ تنکے اڑ رہے ہیںہوا کے ڈر کے مارے اڑ رہے ہیں
مصیبت بن گئے ہیں اب تو یہ سانسوں کے دو تنکےجلا تھا جب تو پورا آشیانہ جل گیا ہوتا
اس دل کی مصیبت کون سنے جو غم کے مقابل آ جائےکس نے یہ کہا تھا تنکے سے وہ بجلی سے ٹکرا جائے
جتاتے رہتے ہیں یہ حادثے زمانے کےکہ تنکے جمع کریں پھر نہ آشیانے کے
لائوں وہ تنکے کہيں سے آشيانے کے ليے بجلياں بے تاب ہوں جن کو جلانے کے ليے
تھوڑے تنکے تھوڑے دانے تھوڑا جلایک ہی جیسی ہر گوریا اللہ ہو
ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا ہے بہتڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا کیا ہے
ہاتھ پیر آپ ہی میں مار رہا ہوں فی الحالڈوبتے کو ابھی تنکے کا سہارا کم ہے
آشیانے کا رنج کون کرےچار تنکے کہاں نہیں ملتے
ایک چھوٹا سا تھا میرا آشیاںآج تنکے سے الگ تنکا ہوا
چنے مہینوں ہی تنکے غریب بلبل نےمگر نصیب نہ دو روز آشیانہ ہوا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books