aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tohfe"
داغ دنیا نے دیے زخم زمانے سے ملےہم کو تحفے یہ تمہیں دوست بنانے سے ملے
میں اس کو اپنی وحشت تحفے میں دوںہاتھ اٹھائے جس نے صحرا دیکھا ہے
ہم تحفے میں گھڑیاں تو دے دیتے ہیںاک دوجے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں
گلہ شکوہ حسد کینہ کے تحفے میری قسمت ہیںمرے احباب اب اس سے زیادہ اور کیا دیں گے
بانٹنے نکلا ہے وہ پھولوں کے تحفے شہر میںاس خبر پر ہم نے بھی گلدان خالی کر دیا
ہاں سنا ہے وہ پھول جیسی ہےاس کو تحفہ میں تتلیاں دیں گے
چاہئے کیا تمہیں تحفے میں بتا دو ورنہہم تو بازار کے بازار اٹھا لائیں گے
تیرے تحفے تو سب اچھے ہیں مگر موج بہاراب کے میرے لیے خوشبوئے حنا آئی ہو
خطوں کا اک لفافہ اور کچھ تحفے محبت کےسلامت ہیں مرے لاکر میں سوغاتیں دسمبر کی
پانی کے بلبلوں کا سفر جانتے ہوئےتحفے میں دل نہ دینا تھا ہم نے مگر دیا
آج تک ساتھ ہیں سرکار جنوں کے تحفےسر کا چکر نہ گیا پاؤں کے چھالے نہ گئے
سب کو پھول اور کلیاں بانٹو ہم کو دو سوکھے پتےیہ کیسے تحفے لائے ہو یہ کیا برگ فروشی ہے
فائدے خودکشی کے سمجھا کراس نے تحفے میں رسیاں دیں ہیں
اس نے اک اندھے کو تحفے میں چھڑی کیا بھیج دیدیکھتے ہی دیکھتے سارا نگر اندھا ہوا
تیرے ہر تحفے کو کمرے سے جدا کر کے ابتیری ہر ایک نشانی سے نکل جانا ہے
اپنے لفظوں کے سبھی تحفے تجھے دینے کے بعدآخری سوغات میری خامشی رہ جائے گی
رسوائی کے تحفے سے نوازے گئے اکثرہر شخص کی قسمت میں کہاں پیار کی خوشبو
توقع اس کی تھی محدود میں بھی چپ ہی رہاسفر کے اور بھی تحفے تھے ارمغان کے بعد
اسی کی دین ہیں یہ سب اسی کے تحفے ہیںہماری فکر کے شیشے میں بال جتنے ہیں
کہا تھا تحفے خطوط سارے چھپا کے رکھناکہا تھا سب کو نہ یہ دکھانا وہی کیا نا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books