aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tuluu-e-shaam"
اک پل میں ہی بتلا گئیں دم توڑتی کرنیںوہ راز جو اے شامؔ نہ پایا مجھے دن بھر
کچھ تو کہتی ہے سر شام سمندر کی ہواکبھی ساحل کی خنک ریت پہ جائیں تو سہی
تمام جستجوئے شوق رائیگاں اے شامؔمجھے خبر ہے پس انتظار کیا ہوگا
اس سفر میں بھی مجھے اے شامؔ مایوسی ملیخواہشیں کٹ کر گریں محرومیوں کی دھار سے
اکثر ہوا ایسا کہ بھرے گھر میں سر شامتنہائی کے آسیب در و بام سے برسے
ہو گیا تار تار ہر منظرشامؔ چاک نظر سیا جائے
رک گیا وقت پلٹ آئی ہیں بیتی صدیاںیہی وہ لمحہ ہے جب شامؔ بکھرنا ہے مجھے
اک اک پلک پہ چھائی ہے محرومیوں کی شامضبط سخن کی آگ میں جلتے لبوں کو دیکھ
میں ہوں شکار فتنۂ احساس رنگ شامؔکس طرح ایک جسم کی تقسیم ہو گئی
ہر ایک سمت اداسی کی تتلیاں جاگیںطلوع شام سے پہلے سیاہیاں جاگیں
ترے خیال کا جب صحن دل میں چاند کھلےاداس شام کو منظر سا کچھ نیا بھی دے
ابھی تو دن ہے ابھی تخت آسماں پہ چمکطلوع شام کے ساتھ آفتاب ڈھلتے ہیں
سب اپنے اپنے افق پر چمک کے تھوڑی دیرمجھے تو دامن شام و سحر کی گرد ہوئے
طلوع شام بھی مجھ کو نوید صبح فردا ہےکہیں چمکے ہلال ابروئے خم دار کا حلقہ
سر شام آج کیوں نیند آ رہی ہےیہ کس کی یاد کی پروائیاں ہیں
بول اے میرے دل کی تاریکیتیرا سورج طلوع کب ہوگا
کہیں صبح و شام کے درمیاں کہیں ماہ و سال کے درمیاںیہ مرے وجود کی سلطنت ہے عجب زوال کے درمیاں
جو بھی ہیں صبح وطن ہی کے پرستاروں میں ہیںکن سے ہم اے شام غربت تیرا افسانہ کہیں
فضاؔ چراغ و شفق دونوں رہزنوں کی متاعجو خیر چاہو تو رستے میں شام مت کرنا
چلو ذرا دوستوں سے مل لیں کسے خبر اس کی پھر کب آئےیہ صبح گلگوں خیال والی یہ مشکبو شام خواب والی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books