aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uThaa.e"
دیر نہیں حرم نہیں در نہیں آستاں نہیںبیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم غیر ہمیں اٹھائے کیوں
میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کیبکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے
کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہےپردہ چھوڑا ہے وہ اس نے کہ اٹھائے نہ بنے
میں جو کہتا ہوں اٹھائے ہیں بہت رنج فراقوہ یہ کہتے ہیں بڑا دل ہے توانا تیرا
وہ دوپہر اپنی رخصت کی ایسا ویسا دھوکا تھیاپنے اندر اپنی لاش اٹھائے میں جھوٹا زندہ تھا
فنا بھی ہو کے گراں باریٔ حیات نہ پوچھاٹھائے اٹھ نہیں سکتا یہ درد سر پھر بھی
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہےرنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
میں اس کو اپنی وحشت تحفے میں دوںہاتھ اٹھائے جس نے صحرا دیکھا ہے
خدا جانے مری گٹھری میں کیا ہےنہ جانے کیوں اٹھائے پھر رہا ہوں
اپنی تو داستاں ہے بس اتنیغم اٹھائے ہیں شاعری کی ہے
ساجدؔ تو اپنے نام کا کتبہ اٹھائے پھریہ لفظ کب لباس معانی میں آئے گا
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
اٹھائے جائیں جہاں ہاتھ ایسے جلسے میںوہی برا جو کوئی مسئلہ اٹھاتا ہے
ضعیف برگد کے ہاتھ میں رعشہ آ گیا ہےجٹائیں آنکھوں پہ گر رہی ہیں اٹھائے کوئی
گناہ گاروں پہ انگلی اٹھائے دیتے ہووسیمؔ آج کہیں تم بھی سنگسار نہ ہو
اٹھائے پھرتے تھے احسان جسم کا جاں پرچلے جہاں سے تو یہ پیرہن اتار چلے
جو دعا کو ہاتھ اٹھائے بھی تو مراد یاد نہ آ سکیکسی کارواں کا جو ذکر تھا وہ پس غبار کہاں رہا
پھر نہ نکلا کوئی گھر سے کہ ہوا پھرتی تھیسنگ ہاتھوں میں اٹھائے کسی پاگل کی طرح
جسم کا بوجھ اٹھائے ہوئے چلتے رہیےدھوپ میں برف کی مانند پگھلتے رہیے
وہ جو گردن جھکائے بیٹھے ہیںحشر کیا کیا اٹھائے بیٹھے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books