aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "utne"
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
اتنی مدت بعد ملے ہوکن سوچوں میں گم پھرتے ہو
ہم خلد سے نکل تو گئے ہیں پر اے خدااتنے سے واقعے کا فسانہ بہت ہوا
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
کس مقتل سے گزرا ہوگااتنا سہما سہما چاند
جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبوکہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہتخود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
مری دل کی تباہی کی شکایت پر کہا اس نےتم اپنے گھر کی چیزوں کی حفاظت کیوں نہیں کرتے
اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میںمیرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
کاش صندل سے مری مانگ اجالے آ کراتنے غیروں میں وہی ہاتھ جو اپنا دیکھوں
اس کی یادوں نے اگا رکھے ہیں سورج اتنےشام کا وقت بھی آئے تو سحر لگتا ہے
دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلےکہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو
وہ اس طرح سے مجھے دیکھتا ہوا گزرامیں اپنے آپ کو بہتر دکھائی دینے لگا
اتنے دکھوں کی تیز ہوا میںدل کا دیپ جلا رکھا ہے
اتنے خاموش بھی رہا نہ کروغم جدائی میں یوں کیا نہ کرو
رونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئےدھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے
اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں گے لا علمچھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
تیرے لیے چلے تھے ہم تیرے لیے ٹھہر گئےتو نے کہا تو جی اٹھے تو نے کہا تو مر گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books