aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaas"
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
وجہ معاش بے دلاں یاس ہے اب مگر کہاںاس کے ورود کا گماں فرض محال بھی نہیں
یاس نے کیا بجھا دیا دل کوکہ تڑپ کیسی اختلاج نہیں
دشت نجد یاس میں دیوانگی ہو ہر طرفہر طرف محمل کا شک ہو پر کہیں محمل نہ ہو
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
اس کی یاد کی باد صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگایوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے
غم ہے نہ اب خوشی ہے نہ امید ہے نہ یاسسب سے نجات پائے زمانے گزر گئے
مجھے دل کی خطا پر یاسؔ شرمانا نہیں آتاپرایا جرم اپنے نام لکھوانا نہیں آتا
دل سے نکال یاس کہ زندہ ہوں میں ابھیہوتا ہے کیوں اداس کہ زندہ ہوں میں ابھی
دیوانگی ہو عقل ہو امید ہو کہ یاساپنا وہی ہے وقت پہ جو کام آ گیا
یہ رنگ بیکسی رنگ جنوں بن جائے گا غافلسمجھ لے یاس و حرماں کے مرض کی انتہا کیا ہے
اے یاد یار دیکھ کہ باوصف رنج ہجرمسرور ہیں تری خلش ناتواں سے ہم
خوشا وہ دل کہ سراپا طلسم بے خبری ہوجنون و یاس و الم رزق مدعا طلبی ہے
ہائے کیسی کشمکش ہے یاس بھی ہے آس بھیدم نکل جانے کو ہے خط کا جواب آنے کو ہے
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزاریا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
رلایا اہل محفل کو نگاہ یاس نے میریقیامت تھی جو اک قطرہ ان آنکھوں سے جدا ہوتا
تارہ کوئی ردائے شب ابر میں نہ تھابیٹھا تھا میں اداس بیابان یاس میں
نگاہ یاس کو نیند آ رہی ہےمژہ پر اشک بوجھل ہو گئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books