aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yaziid"
یہیں حسین بھی گزرے یہیں یزید بھی تھاہزار رنگ میں ڈوبی ہوئی زمیں ہوں میں
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہےاسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
دونوں کو پیاسا مار رہا ہے کوئی یزیدیہ زندگی حسین ہے اور میں فرات ہوں
اسی نے مجھ سے کہا بیعت یزید نہ کراسی نے مجھ سے کہا مسلک حسین پہ چل
جہاں جہاں بھی ہے نہر فرات کا امکاںوہیں یزید کا لشکر دکھائی دیتا ہے
یزید وقت ہوا جس گھڑی سے تخت نشیںہمارے نام کے خنجر ہر اک میں بٹنے لگے
سر اٹھاتے ہیں یہاں بھی عصر حاضر کے یزیدکل یہ خطہ بھی محاذ کربلا ہو جائے گا
رہ شہادت پہ سر کے ہم راہ اک آسیب چل رہا ہےہمیں نہ نکلیں یزید دوراں کہ خود کو شبیر کر رہے ہیں
سنتے بھی ہیں جو لوگ تو یوں داستان غمجیسے یزید سانحۂ کربلا سنے
یزید ظلم ستم تخت تاج بیعت فوجحسین صبر رضا کربلا نماز اور عشق
بنا یزید زمانہ جو میں حسین بناکہ ظلم باقی ابھی کربلا کے رکھے تھے
سنتا ہوں روز حشر نہ ہوگی اسے نجاتجو سیدوں سے بغض رکھے وہ یزید ہے
ظلم مجھ پر شدید کر بیٹھےپھر وو کار یزید کر بیٹھے
ستم آج بھی اس کا ورد زباں ہےیزید لعیں جو وہاں حکمراں تھا
فرات آج رواں ہے یزید پیاسا ہےیہ پیاس کوئی بجھا کر ثواب کیا لیتا
یزید وقت کو دنیا قبول کر لے مگرسناں کی نوک پہ اک سر خلاف رہتا ہے
بہت جلدی اڑا دیں گے یزید وقت کی نیندیںابھی زنجیر پہنی ہے ابھی جھنکار ہونا ہے
لاکھ چاہا یزید نے لیکنایک سر تھا کہ جو جھکا ہی نہیں
یزید وقت مرا خوں بہانا چاہتا ہےوہ کربلا میں مجھے پھر سے لانا چاہتا ہے
مجھ کو کسی یزید کی بیعت نہیں قبولنیزے یہ رکھو آؤ مرا سر بھی لے چلو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books