aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaalim"
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کااگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والاوہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا
ہم درد بہ دل نالاں وہ دست بہ دل حیراںاے عشق تو کیا ظالم تیرا ہی زمانا ہے
کہاں کا صبر کہ دم پر ہے بن گئی ظالمبہ تنگ آئے تو حال دل آشکار کیا
کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسےتیغ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا
کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتاترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا
وہ گردن ناپتا ہے ناپ لےمگر ظالم سے ڈر جانے کا نئیں
دوست بن کر دشمنوں سا وہ ستاتا ہے مجھےپھر بھی اس ظالم پہ مرنا اپنی فطرت ہے تو ہے
درد سے میرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائےکیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری ہائے ہائے
ہو چلا تھا جب مجھ کو اختلاف اپنے سےتو نے کس گھڑی ظالم میری ہم نوائی کی
قیامت ہیں ظالم کی نیچی نگاہیںخدا جانے کیا ہو جو نظریں اٹھا لے
ظالم اٹھا تو پردۂ وہم و گمان و فکرکیا سامنے وہ مرحلہ ہائے یقیں رہے
اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولوہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا
آئینہ صبح شب وصل جو دیکھا تو کہادیکھ ظالم یہ تھی شام کو صورت میری
جو زنجیروں سے باہر ہیں آزاد انہیں بھی مت سمجھوجب ہاتھ کٹیں گے ظالم کے اس وقت کٹیں گی زنجیریں
تری نگاہ نے ظالم کبھی ہے یہ سوچاتری نگاہ کے ماروں کا حال کیا ہوگا
ستم تو یہ ہے کہ ظالم سخن شناس نہیںوہ ایک شخص کہ شاعر بنا گیا مجھ کو
ظالم بس اتنا بتلا دےکیا رونے کی چھوٹ ملے گی
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books