aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zam"
پانیوں کو بھی خواب آنے لگےاشک دریا میں ضم کیا گیا ہے
ایک ہی عشق میں دونوں کا جنوں ضم ہوگاپیاس یکساں ہے تو سیراب اکٹھے ہوں گے
جانے کیا کچھ ہے تجھ میں ضم میراہاتھ مت چھوڑ ایک دم میرا
حجرۂ ذات میں یا محفل یاراں میں رہوںفکر دنیا کی مجھے ہو بھی تو کم ہو آمین
عین ممکن ہے ترے عشق میں ضم ہو جاؤںاور پھر دھیان کی جنت میں نہ لاؤں تجھ کو
ہماری نگاہوں سے سپنے چرا کروہ کس کی نگاہوں میں ضم کر رہے ہیں
عشق بھی حسن میں ضم ہوتا دکھاؤں گا تجھےجب دیا رقص میں لاؤں گا چلا جاؤں گا
شناخت اس کی الگ ہے مرا وجود الگجدا بھی مجھ سے نہیں ہے وہ مجھ میں ضم بھی نہیں
ہو گئی جا کے شفق رنگیٔ آفاق میں ضمکف دوشیزۂ دل سے جو حنائی گئی ہے
ترے خیال کے آتے ہی لوٹنے سے لگاہر ایک چیز اداسی میں ضم نہیں ہوتی
تمہارے ساتھ میں چل تو رہا ہوں چلنے کوہر اک ہجوم میں لیکن میں ضم نہیں ہوتا
کئی گزشتہ زمانے کئی شکستہ نجومجو دسترس میں ہیں لفظوں میں کیسے ضم کئے جائیں
کب تک تنہا تنہا ٹوٹیں بکھریں گےروح میں روح کو ہونے دے ضم شہزادے
گنتی میں بے شمار تھے کم کر دیے گئےہم ساتھ کے قبیلوں میں ضم کر دیے گئے
گیسو کو ترے رخ سے بہم ہونے نہ دیں گےہم رات کو خورشید میں ضم ہونے نہ دیں گے
آب زم زم ہے اس کو پی لیجےہے مقدس شراب جیسا عشق
مرے دریا ہوئی جب ضم میں تجھ میںسمندر سے بھی گہری ہو گئی ہوں
بدن ادھیڑے گی بسمل کا زندگی پہلےسنا ہے خاک میں آخر وہ ضم کرے گی مجھے
جو ابتدا ہے کسی انتہا میں ضم تو نہیںجو انتہا ہے کہیں وہ بھی ابتدا ہی نہ ہو
تمہارا ہجر تو آیا ہے جان کو جاناںکرو نا وصل کی رت کو بھی ضم محبت میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books