aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "परछाइयाँ"
تصورات کی پرچھائیاں ابھرتی ہیںکبھی گمان کی صورت کبھی یقیں کی طرح
یہ مد بھری ہوئی پروائیاں سنکتی ہوئیجھنجھوڑتی ہے ہری ڈالیوں کو سرد ہوا
لطیف نور کی پرچھائیاں سی پڑتی ہوئیبہم یہ حیرت و مانوسیت کی سرگوشی
سبز پانی کی سیال پرچھائیاںلمحہ لمحہ بند میں اترنے لگیں
مرے ہر نشان قدم کو دھنک سونپ دینہ گم گشتہ خوابوں کی پرچھائیاں ہیں
ہے بزم ماہ کہ پرچھائیوں کی بستی ہےفضا کی اوٹ سے وہ خامشی برستی ہے
سارے شہر کی آوارہ پرچھائیوں کوجسم دینے کی کوشش میں مصروف ہے
پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیںنئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے
جس خال و خد کی نزاکت کی پرچھائیاں تھیںتجھے کیا خبر یہ کن آنکھوں کی بینائیاں تھیں
دل سلگ اٹھتا ہے اپنے بام و در کو دیکھ کرپھیلنے لگتی ہیں جب بھی شام کی پرچھائیاں
یہ بجھی سی شام یہ سہمی ہوئی پرچھائیاںخون دل بھی اس فضا میں رنگ بھر سکتا نہیں
بدن تو کیا مجھے پرچھائیاں بھی بھاری تھیںمرے دیار کہاں تھے ترے تماشائی
چکنی دیواروں پرقتل، غارتگری، بزدلی، نفع خوری کی پرچھائیاں
اب بتوں کی بزم میں تو بھی ہوا ہے باریابخاک کو پرچھائیاں جن کی بناتی ہیں گلاب
وہی ہے ساز کے پردے میں لحن میں لے میںاسی کی ذات کی پرچھائیاں ہر اک شے میں
کالے گھر، کالی دیواریں، کالی چھتیںکالی سڑکوں پہ چلتی ہوئی کالی پرچھائیاں
ٹوٹتی پرچھائیاںآرزو کی آہنی دیوار سے ٹکرا رہی ہیں
اور آنکھوں کے رادار پرصرف تاریک پرچھائیاں ہیں
ایک مدت سے پرچھائیوں کو پکڑنے میں مصروف ہیں!!!
ملتے ملتے رہ گئی تھیں مخملیں سبزہ پہ دو پرچھائیاںجس طرح سپنے کے جھولے سے کوئی اندھے کنویں میں جا گرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books