aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khate"
بجلیاں جس میں ہوں آسودہ وہ خرمن تم ہوبیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کے مدفن تم ہو
ہوئے مدفون دریا زیر دریا تیرنے والےطمانچے موج کے کھاتے تھے جو بن کر گہر نکلے
جو لوگ ابھی تک نام وفا کا لیتے ہیںوہ جان کے دھوکے کھاتے، دھوکے دیتے ہیں
میں ہو عیاں بل کھائے ہوئےاو دیس سے آنے والے بتا
نہ پیدا ہوگی خط نسخ سے شان ادب آگیںنہ نستعلیق حرف اس طور سے زیب رقم ہوں گے
لہر کھاتا ہے رگ خاشاک میں جس کا لہوجس کے دل کی آنچ بن جاتی ہے سیل رنگ و بو
ریشۂ سنگ سے کھینچی ہوئی زلفیں جیسےراستے سینۂ کہسار پہ بل کھاتے ہیں
جب ہوا کھانے باغ جاتے تھےہو کے خوش حال گھر میں آتے تھے
کوئی دھوکا کھاتے ہوئے جان کےصحرا صحرا
غرض کہ یہ ہیں مرے بچپنے کی تصویریںندیم اور بھی کچھ خط و خال ہیں ان کے
یزید نقشۂ جور و جفا بناتا ہےحسین اس میں خط کربلا بناتا ہے
اچھے اچھوں کو بھٹکا دیکھابھیڑ میں کھاتے جھٹکا دیکھا
جو خوش ہیں وہ خوشی میں کاٹے ہیں رات ساریجو غم میں ہیں انہوں پر گزرے ہے رات بھاری
سیٹھ جی تو خوب موٹر میں ہوا کھاتے پھریںاور ہم سب جوتیاں گلیوں میں چٹخاتے پھریں
باسی تم کھاتے نہیں تازہ پکاتی ہوں میںچھوڑنے بچوں کو اسکول بھی جاتی ہوں میں
ملبوس پریشاں دل غمگیں افلاس کے نشتر کھاتے ہیںمسجد کے فرشتے انساں کو انسان سے کمتر پاتے ہیں
کیا فقط رحم کی حق دار ہیں ننگی روحیں؟کیوں یہ انسانوں پہ انسان ترس کھاتے ہیں؟
تیرے ہی دم سے کٹے جو دن تھے سختتیرے ہی صدقے سے ملا تاج و تخت
جس ملک کا ہو کھاتے دن رات آب و دانہاس ملک پر سروں کی بھیٹیں چڑھائے جاؤ
کون ہے جو بل کھاتے ضمیروں کے پر پیچ دھندلکوں میںروحوں کے عفریت کدوں کے زہر اندوز محلکوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books