Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیسٹ در شاعری

دروازہ کھلا ہے کہ کوئی لوٹ نہ جائے

اور اس کے لیے جو کبھی آیا نہ گیا ہو

اطہر نفیس

دروازہ جو کھولا تو نظر آئے کھڑے وہ

حیرت ہے مجھے آج کدھر بھول پڑے وہ

پروین شاکر

بس اک پکار پہ دروازہ کھول دیتے ہیں

ذرا سا صبر بھی ان آنسوؤں سے ہوتا نہیں

شکیل اعظمی

تمہارے گھر میں دروازہ ہے لیکن تمہیں خطرے کا اندازہ نہیں ہے

ہمیں خطرے کا اندازہ ہے لیکن ہمارے گھر میں دروازہ نہیں ہے

نامعلوم

دروازہ بند دیکھ کے میرے مکان کا

جھونکا ہوا کا کھڑکی کے پردے ہلا گیا

عادل منصوری

کھول دیتے ہیں پلٹ آنے پہ دروازۂ دل

آنے والے کا ارادہ نہیں دیکھا جاتا

طارق نعیم

دروازہ کوئی گھر سے نکلنے کے لئے دے

بے خوف کوئی راستہ چلنے کے لیے دے

شین کاف نظام

رات بھر کوئی نہ دروازہ کھلا

دستکیں دیتی رہی پاگل ہوا

اقبال نوید

اس نے جب دروازہ مجھ پر بند کیا

مجھ پر اس کی محفل کے آداب کھلے

غلام مرتضی راہی

خواب کا دروازہ کوئی مسدود کر دیتا ہے روز

پڑتے ہیں راتوں کو یاں ایسے ہی پتھر خواب میں

مصحفی غلام ہمدانی

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے