Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیسٹ شام شاعری

اردو شاعری میں شام کا استمعال ایک دلچسپ استعارے کے طور پر کیا گیا ہے - پیش ہے چند اشعار شام کے نام -

شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداس

دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

فراق گورکھپوری

شام آئے اور گھر کے لیے دل مچل اٹھے

شام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو

اختر عثمان

آ گئی یاد شام ڈھلتے ہی

بجھ گیا دل چراغ جلتے ہی

منیر نیازی

شام ڈھلے یہ سوچ کے بیٹھے ہم اپنی تصویر کے پاس

ساری غزلیں بیٹھی ہوں گی اپنے اپنے میر کے پاس

ساغرؔ اعظمی

شام ڈھلے اک ویرانی سی ساتھ مرے گھر جاتی ہے

مجھ سے پوچھو اس کی حالت جس کی ماں مر جاتی ہے

نامعلوم

شام ہی سے برس رہی ہے رات

رنگ اپنے سنبھال کر رکھنا

رسا چغتائی

شام ڈھلے آہٹ کی کرنیں پھوٹی تھیں

سورج ڈوب کے میرے گھر میں نکلا تھا

زہرا نگاہ

اندھیری شام تھی بادل برس نہ پائے تھے

وہ میرے پاس نہ تھا اور میں کھل کے رویا تھا

محمد اظہار الحق

شام ڈھلتے ہی دل کے آنگن سے

درد کا کارواں گزرتا ہے

ارشد نعیم

شام بھی ہے صبح بھی ہے اور دن بھی رات بھی

ماہ تاباں اب بھی ہے مہر درخشاں اب بھی ہے

بشیر الدین احمد دہلوی
بولیے