Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیسٹ معشوق شاعری

ہے عاشق و معشوق میں یہ فرق کہ محبوب

تصویر تفرج ہے وہ پتلا ہے الم کا

جرأت قلندر بخش

خلوت ہو اور شراب ہو معشوق سامنے

زاہد تجھے قسم ہے جو تو ہو تو کیا کرے

انعام اللہ خاں یقین

عشق معشوق عشق عاشق ہے

یعنی اپنا ہی مبتلا ہے عشق

میر تقی میر

نہ عاشق ہیں زمانے میں نہ معشوق

ادھر ہم رہ گئے ہیں اور ادھر آپ

سخی لکھنوی

اک ہم ہیں کہ ہم نے تمہیں معشوق بنایا

اک تم ہو کہ تم نے ہمیں رکھا نہ کہیں کا

مضطر خیرآبادی

رعایت بوجھ تو معشوق کا جور

کہ تجھ کو عشق میں کامل کرے ہے

شیخ ظہور الدین حاتم

معشوق کون سا ہے نہ ہو دل میں جس کی یاد

اس مختصر سے باغ میں کس گل کی بو نہیں

رشید لکھنوی

مل گیا تھا باغ میں معشوق اک نک دار سا

رنگ و رو میں پھول کی مانند سج میں خار سا

آبرو شاہ مبارک

سمجھ لے عاشق و معشوق کی ہم آغوشی

عذاب اور تو کیا قبر کے فشار میں تھا

مصحفی غلام ہمدانی

مرتبہ معشوق کا عاشق سے بالا دست ہے

خار کی جا زیر پا گل کا مکاں دستار پر

منور خان غافل

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے