Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اردو شا عری میں دیپاولی: روشنی کے ہزار رنگ

دیپاولی برصغیر کا سب سے شاندار تہوار ہے۔ اپنی مذہبی اہمیت کے علاوہ یہ تہوار ہماری فطری خوبی کا ایک ثقافتی جشن بھی ہے۔ آیئے روشنیوں کے اس تہوار کو ہمارے شعری انتخاب کے ساتھ منایئے۔

ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز

اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند

علامہ اقبال

رات کو جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغ

کم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے

عرفان صدیقی

آپ آئے تو بہاروں نے لٹائی خوشبو

پھول تو پھول تھے کانٹوں سے بھی آئی خوشبو

نامعلوم

شہر کے اندھیرے کو اک چراغ کافی ہے

سو چراغ جلتے ہیں اک چراغ جلنے سے

احتشام اختر

سبھی کے دیپ سندر ہیں ہمارے کیا تمہارے کیا

اجالا ہر طرف ہے اس کنارے اس کنارے کیا

حفیظ بنارسی

دیکھوں ترے ہاتھوں کو تو لگتا ہے ترے ہاتھ

مندر میں فقط دیپ جلانے کے لیے ہیں

جاں نثار اختر

روشنی آدھی ادھر آدھی ادھر

اک دیا رکھا ہے دیواروں کے بیچ

عبید اللہ علیم

راہوں میں جان گھر میں چراغوں سے شان ہے

دیپاولی سے آج زمین آسمان ہے

عبید اعظم اعظمی

جائے گی گلشن تلک اس گل کی آمد کی خبر

آئے گی بلبل مرے گھر میں مبارک باد کو

سخی لکھنوی

کھڑکیوں سے جھانکتی ہے روشنی

بتیاں جلتی ہیں گھر گھر رات میں

محمد علوی

ذرا سے رزق میں برکت بھی کتنی ہوتی تھی

اور اک چراغ سے کتنے چراغ جلتے تھے

عتیق اللہ

بیس برس سے اک تارے پر من کی جوت جگاتا ہوں

دیوالی کی رات کو تو بھی کوئی دیا جلایا کر

ماجد الباقری

دلوں کو تیرے تبسم کی یاد یوں آئی

کہ جگمگا اٹھیں جس طرح مندروں میں چراغ

فراق گورکھپوری

یہ بھی اعجاز مجھے عشق نے بخشا تھا کبھی

اس کی آواز سے میں دیپ جلا سکتا تھا

احمد خیال

شامل ہوئے ہیں بزم میں مثل چراغ ہم

اب صبح تک جلیں گے لگاتار دیکھنا

حنیف اخگر

سمیٹ لیں مہ و خورشید روشنی اپنی

صلاحیت ہے زمیں میں بھی جگمگانے کی

مظہر امام

اک دیا دل کی روشنی کا سفیر

ہو میسر تو رات بھی دن ہے

ادریس بابر

آؤ تو میرے صحن میں ہو جائے روشنی

مدت گزر گئی ہے چراغاں کئے ہوئے

اشہد بلال ابن چمن

میں روشنی پہ زندگی کا نام لکھ کے آ گیا

اسے مٹا مٹا کے یہ سیاہ رات تھک گئی

نسیم انصاری

ہر طرف پھیلی ہوئی تھی روشنی ہی روشنی

وہ بہاریں تھیں کہ اب کے باغ میں رستہ نہ تھا

شہزاد احمد
بولیے