تمام
تعارف
غزل181
شعر195
ای-کتاب75
ٹاپ ٢٠ شاعری 20
تصویری شاعری 36
آڈیو 45
ویڈیو 81
قطعہ2
قصہ5
بلاگ5
دیگر
نعت1
داغؔ دہلوی
غزل 181
اشعار 195
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہے
مری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
قطعہ 2
قصہ 5
نعت 1
کتاب 75
تصویری شاعری 36
تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا وفا کریں_گے نباہیں_گے بات مانیں_گے تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا رہا نہ دل میں وہ بے_درد اور درد رہا مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا نہ پوچھ_گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ_بھگت تمہاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق کہو وہ تذکرۂ_ناتمام کس کا تھا ہمارے خط کے تو پرزے کئے پڑھا بھی نہیں سنا جو تو نے بہ_دل وہ پیام کس کا تھا اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میں لحاظ آپ کو وقت_خرام کس کا تھا گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا ہمیں تو حضرت_واعظ کی ضد نے پلوائی یہاں ارادۂ_شرب_مدام کس کا تھا اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھے تباہ_حال بہت زیر_بام کس کا تھا وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے_وفا جانا خیال_خام یہ سودائے_خام کس کا تھا انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور جو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا ہر اک سے کہتے ہیں کیا داغؔ بے_وفا نکلا یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کس کا تھا
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے جو زمانے کے ستم ہیں وہ زمانہ جانے تو نے دل اتنے ستائے ہیں کہ جی جانتا ہے تم نہیں جانتے اب تک یہ تمہارے انداز وہ مرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے انہیں قدموں نے تمہارے انہیں قدموں کی قسم خاک میں اتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے دوستی میں تری در_پردہ ہمارے دشمن اس قدر اپنے پرائے ہیں کہ جی جانتا ہے