Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

ناطق گلاوٹھی

1886 - 1969 | ناگپور, انڈیا

ناطق گلاوٹھی کے اشعار

4.9K
Favorite

باعتبار

کشتی ہے گھاٹ پر تو چلے کیوں نہ دور آج

کل بس چلے چلے نہ چلے چل اٹھا تو لا

صبح پیری میں پھرا شام جوانی کا گیا

دل ہے وہ صبح کا بھٹکا جو سر شام ملا

دھوم کر رکھی تھی کل رندوں نے بزم وعظ میں

پگڑی غائب تھی جناب شیخ کی گل تھا چراغ

ہچکیوں پر ہو رہا ہے زندگی کا راگ ختم

جھٹکے دے کر تار توڑے جا رہے ہیں ساز کے

ہم ہیں تو نہ رکھیں گے اتنا تجھے افسردہ

چل نغمۂ ناطقؔ سن صحرائے جنوں نے لا

ڈھونڈ تو بت بھی یہیں مل جائیں گے مرد خدا

ہم نے دیکھا ہے حرم ہی میں کہیں بت خانہ تھا

گھر بنانے کی بڑی فکر ہے دنیا میں ہمیں

صاحب خانہ بنے جاتے ہیں مہماں ہو کر

میرے سینہ میں نہیں ہے تو یہ سمجھو کہ نہ تھا

پوچھتے کیا ہو جو ہوتا تو یہیں دل ہوتا

یہ خدا کی شان تو دیکھیے کہ خدا کا نام ہی رہ گیا

مجھے تازہ یاد بتاں ہوئی جو حرم سے شور اذاں اٹھا

ہنس کے نہیں تو رو کے بھی عمر گزر ہی جائے گی

آج سے خیر یوں سہی مجھ کو خیال تھا کہ یوں

پہلی باتیں ہیں نہ پہلے کی ملاقاتیں ہیں

اب دنوں میں وہ رہا لطف نہ راتوں میں رہا

سب کو یہ شکایت ہے کہ ہنستا نہیں ناطقؔ

ہم کو یہ تعجب کہ وہ گریاں نہیں ہوتا

اے بادہ کش گئی ہے مئے عیش کس کے ساتھ

ہر اک نے لے کے جام کو آگے بڑھا دیا

دوستی کس کی رہی یاد وہ کس پر بھولا

دوسرا بیچ میں کون آ کے مرا میرے بعد

پہنچائے گا نہیں تو ٹھکانے لگائے گا

اب اس گلی میں غیر کو رہبر بنائیں گے

ہمیں جو یاد ہے ہم تو اسی سے کام لیتے ہیں

کسی کا نام لینا ہو اسی کا نام لیتے ہیں

غل شور کہاں کا ہے سن تو سہی او ظالم

کیا ہے ترے کوچہ میں کیسا ہے یہ واویلا

آخر کو راہبر نے ٹھکانے لگا دیا

خود اپنی راہ لی مجھے رستہ بتا دیا

ہم تو مسجد سے بھی مایوس ہی آئے ناطقؔ

کوئی اللہ کا بندہ تو مسلماں ہوتا

چال اور ہے دنیا کی ہمارا ہے چلن اور

وہ ساخت ہے کچھ اور یہ بے ساختہ پن اور

شیخ جزائے کار خیر جو بتا رہا ہے آج

بات تو خوب ہے مگر آدمی معتبر نہیں

اسے پا بہ گل نہ رکھتا جو خیال تیرہ بختی

جسے ذرہ کہہ رہے ہو یہی اک شرار ہوتا

کھو دیا شہرت نے اپنی شعر خوانی کا مزا

داد مل جاتی ہے ناطقؔ ہر رطب یابس کے بعد

تو ہمیں کہتا ہے دیوانہ کو دیوانے سہی

پند گو آخر تجھے اب کیا کہیں دیوانہ ہم

وفا پر ناز ہم کو ان کو اپنی بے وفائی پر

کوئی منہ آئنہ میں دیکھتا ہے کوئی پانی میں

بندگی کیجیے مگر کس کی

ہے بھی دنیا میں کوئی بندہ نواز

سب کچھ مجھے مشکل ہے نہ پوچھو مری مشکل

آسان بھی ہو کام تو آساں نہیں ہوتا

گزرتی ہے مزے سے واعظوں کی زندگی اب تو

سہارا ہو گیا ہے دین دنیا دار لوگوں کا

اے شب ہجراں زیادہ پاؤں پھیلاتی ہے کیوں

بھر گیا جتنا ہماری عمر کا پیمانہ تھا

تمہاری بات کا اتنا ہے اعتبار ہمیں

کہ ایک بات نہیں اعتبار کے قابل

ہمارے عیب میں جس سے مدد ملے ہم کو

ہمیں ہے آج کل ایسے کسی ہنر کی تلاش

اے جنوں باعث بد حالیٔ صحرا کیا ہے

یہ مرا گھر تو نہیں تھا کہ جو ویراں ہوتا

کیا کروں اے دل مایوس ذرا یہ تو بتا

کیا کیا کرتے ہیں صدموں سے ہراساں ہو کر

اے نگاہ مست اس کا نام ہے کیف سرور

آج تو نے دیکھ کر میری طرف دیکھا مجھے

مل گئے تم ہاتھ اٹھا کر مجھ کو سب کچھ مل گیا

آج تو گھر لوٹ لائی ہے دعا تاثیر کی

طریق دلبری کافی نہیں ہر دل عزیزی کو

سلیقہ بندہ پرور چاہئے بندہ نوازی کا

پابند دیر ہو کے بھی بھولے نہیں ہیں گھر

مسجد میں جا نکلتے ہیں چوری چھپی سے ہم

وہاں سے لے گئی ناکام بدبختوں کو خودکامی

جہاں چشم کرم سے خودبخود کچھ کام ہونا تھا

اب میں کیا تم سے اپنا حال کہوں

بخدا یاد بھی نہیں مجھ کو

رہ نوردان وفا منزل پہ پہنچے اس طرح

راہ میں ہر نقش پا میرا بناتا تھا چراغ

ہم پاؤں بھی پڑتے ہیں تو اللہ رے نخوت

ہوتا ہے یہ ارشاد کہ پڑتے ہیں گلے آپ

کیفیت تضاد اگر ہو نہ بیان شعر میں

ناطقؔ اسی پہ روئے کیوں چنگ نواز گائے کیوں

کیجیے کار خیر میں حاجت استخارہ کیا

کیجیے شغل مے کشی اس میں کسی کی رائے کیوں

عمر بھر کا ساتھ مٹی میں ملا

ہم چلے اے جسم بے جاں الودع

ہاں جان تو دیں گے مگر اے موت ابھی دم لے

ایسا نہ کہیں وہ کہ ہم آئے تو چلے آپ

کون اس رنگ سے جامہ سے ہوا تھا باہر

کس سے سیکھا تری تلوار نے عریاں ہونا

جرأت افزائے سوال اے زہے انداز جواب

آتی جاتی ہے اب اس بت کی نہیں ہاں کے قریب

ناز ادھر دل کو اڑا لینے کی گھاتوں میں رہا

میں ادھر چشم سخن گو تری باتوں میں رہا

کھائیے یہ زہر کب تک کھائے جاتی ہے یہ زیست

اے اجل کب تک رہیں گے رہن آب و دانہ ہم

ہاں یہ تو بتا اے دل محروم تمنا

اب بھی کوئی ہوتا ہے کہ ارماں نہیں ہوتا

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے