اتر پردیش کے شاعر اور ادیب
کل: 352
ابوالفیض فیضی
انشا اللہ خاں انشا
- پیدائش : مرشد آباد
- سکونت : دلی
- وفات : لکھنؤ
لکھنؤ کے سب سے گرم مزاج شاعر ، میر تقی میر کے ہم عصر ، مصحفی کے ساتھ چشمک کے لئے مشہور ، انہوں نے ریختی میں بھی شعر کہے اور نثر میں ’رانی کیتکی کی کہانی‘ لکھی
جے شنکر پرساد
میر تقی میر
اردو کے پہلے عظیم شاعر جنہیں ’ خدائے سخن ‘ کہا جاتا ہے
محمد رفیع سودا
اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعروں میں شامل، میر تقی میر کے ہم عصر
مصحفی غلام ہمدانی
اٹھارہویں صدی کے بڑے شاعروں میں شامل، میرتقی میر کے ہم عصر
نظیر اکبرآبادی
میر تقی میر کے ہم عصر ممتاز شاعر، جنہوں نے ہندوستانی ثقافت اور تہواروں پر نظمیں لکھیں ، ہولی ، دیوالی اور دیگر موضوعات پر نظموں کے لئے مشہور
قائم چاندپوری
اٹھارہویں صدی کے ممتاز شاعر، میر تقی میر کے ہم عصر
عبدالحلیم شرر
بیسوی صدی کی اہم علمی شخصیت، مصنف، مترجم، ناول نگار، ڈرامہ نویس۔ لکھنؤ کی سماجی و تہذیبی زندگی کے رمز شناس
عنبر بہرائچی
معروف سنسکرت عالم، ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ
اسعد بدایونی
ممتاز ما بعد جدید شاعر، رسالہ’دائرے‘ کے مدیر
اصغر گونڈوی
- پیدائش : گورکھپور
- سکونت : گونڈہ
- وفات : الہٰ آباد
ممتاز قبل از جدید شاعر، صوفیانہ رنگ کی شاعری کے لیے معروف
اسرار الحق مجاز
معروف ترقی پسند شاعر،رومانی اور انقلابی نظموں کے لیے مشہور،آل انڈیا ریڈیوکے رسالہ آواز کے پہلے مدیر،معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ماموں
اوج لکھنوی
لکھنؤ کے نامور شاعر، مرزا دبیر کے صاحبزادے، علم عروض پر اپنی کتاب’مقیاس الاشعار‘ کے لیے بھی معروف
حیدر علی آتش
مرزا غالب کے ہم عصر، انیسویں صدی کی اردو غزل کا روشن ستارہ
حسرتؔ موہانی
مجاہد آزادی اور آئین ساز اسمبلی کے رکن ، ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ دیا ، شری کرشن کے معتقد ، اپنی غزل ’ چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے‘ کے لئے مشہور
امام بخش ناسخ
لکھنو کے ممتاز اور رجحان ساز کلاسیکی شاعر,مرزا غالب کے ہم عصر
عرفان صدیقی
اہم ترین جدید شاعروں میں شامل، اپنے نوکلاسیکی لہجے کے لیے معروف
جگر مراد آبادی
- پیدائش : مراد آباد
- سکونت : مراد آباد
- وفات : گونڈہ
ممتاز ترین قبل ازجدید شاعروں میں نمایاں، بے پناہ مقبولیت کے لئے معروف
جرأت قلندر بخش
اپنی شاعری میں محبوب کے ساتھ معاملہ بندی کےمضمون کے لیے مشہور،نوجوانی میں بینائی سے محروم ہوگئے
کبیر
- پیدائش : بنارس
- سکونت : بنارس
- وفات : سنت کبیر نگر
قرون وسطی کے بھکتی ادب کی نرگنا روایت کے ممتاز سنت اور شاعر۔ ذات پات اور اچھوت پر اپنے باغیانہ خیالات کے لیے جانے جاتے ہیں۔
خلیل الرحمن اعظمی
جدید اردو تنقید کے بنیاد سازوں میں نمایاں
میر محمدی بیدار
مرزا سلامت علی دبیر
اردو کے دو بڑے مرثیہ گو شاعروں میں شامل
منیر شکوہ آبادی
- پیدائش : شکوہ آباد
- سکونت : رام پور
- وفات : رام پور
معروف کلاسیکی شاعر جنہونے 1857 کے غدر میں حصّہ لیا
منشی سجاد حسین
مشہور و معروف ناول نگار اور شہر لکھنؤ سے نکلنے والےمشہور ہفت روزہ اودھ پنچ کے مدیر
نظام رامپوری
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
انیسویں صدی میں لکھنؤ کے ممتاز ترین شاعروں میں شامل، مشہور مثنوی گلزارِ نسیم کے خالق
ریاضؔ خیرآبادی
خمریات کے لئے مشہور جب کہ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شراب کو کبھی ہاتھ نہیں لگایا
شیخ بھکاری کاکوروی
- وفات : کاکوری
شمس الرحمن فاروقی
- پیدائش : پرتاپ گڑھ
- سکونت : الہٰ آباد
- وفات : الہٰ آباد
شاعر، فکشن نگار اورایک نمایاں اردو تنقید نگار
شبلی نعمانی
اردو تنقید کے بانیوں میں نمایاں، عظیم مورخ، عالم دین، سیاسی مفکر اور فارسی شاعر، اپنی تنقیدی کتاب’ شعر العجم‘ کے لئے مشہور
وزیر علی صبا لکھنؤی
یگانہ چنگیزی
ممتاز قبل از جدید شاعر جنہوں نے نئی غزل کے لئے راہ ہموار کی۔ مرزا غالب کی مخالفت کے لئے مشہور
عبد الماجد دریابادی
جید عالم دین، بے مثل ادیب، مرثیہ نگار، آب بیتی نگار، عظیم کالم نویس، صحافی، مفسر قرآن
اختر انصاری
طنز پر مائل جذباتی شدت کے لئے معروف
علی جواد زیدی
معروف شاعر اور نقاد، اپنی تنقیدی کتاب ’دو ادبی اسکول‘ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں
امانت لکھنوی
اپنے ناٹک ’اندرسبھا‘ کے لیے مشہور، اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کے ہم عصر
انور صابری
عالم ،دانشور،مجاہد آزادی اورخطیب،اپنی شاعری میں مستانہ روی اور صوفیانہ رنگ کے لیے معروف
عارف لکھنوی
بشیر فاروقی
بیخود بدایونی
نامور کلاسیکی شاعر، داغ دہلوی کے شاگرد، مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز رہے