نفس انبالوی کے اشعار
اسے گماں ہے کہ میری اڑان کچھ کم ہے
مجھے یقیں ہے کہ یہ آسمان کچھ کم ہے
ہماری راہ سے پتھر اٹھا کر پھینک مت دینا
لگی ہیں ٹھوکریں تب جا کے چلنا سیکھ پائے ہیں
اب ان کی خواب گاہوں میں کوئی آواز مت کرنا
بہت تھک ہار کر فٹ پاتھ پر مزدور سوئے ہیں
سنا ہے وہ بھی مرے قتل میں ملوث ہے
وہ بے وفا ہے مگر اتنا بے وفا بھی نہیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
مرنے کو مر بھی جاؤں کوئی مسئلہ نہیں
لیکن یہ طے تو ہو کہ ابھی جی رہا ہوں میں
اٹھا لایا کتابوں سے وہ اک الفاظ کا جنگل
سنا ہے اب مری خاموشیوں کا ترجمہ ہوگا
تو دریا ہے تو ہوگا ہاں مگر اتنا سمجھ لینا
ترے جیسے کئی دریا مری آنکھوں میں رہتے ہیں
ہمیں دنیا فقط کاغذ کا اک ٹکڑا سمجھتی ہے
پتنگوں میں اگر ڈھل جائیں ہم تو آسماں چھو لیں
اب کہاں تک پتھروں کی بندگی کرتا پھروں
دل سے جس دم بھی پکاروں گا خدا مل جائے گا
زخم ابھی تک تازہ ہیں ہر داغ سلگتا رہتا ہے
سینہ میں اک جلیاں والا باغ سلگتا رہتا ہے
ملتے ہیں مسکرا کے اگرچہ تمام لوگ
مر مر کے جی رہے ہیں مگر صبح و شام لوگ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
وہ بھیڑ میں کھڑا ہے جو پتھر لئے ہوئے
کل تک مرا خدا تھا مجھے اتنا یاد ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
نگاہوں کے مناظر بے سبب دھندھلے نہیں پڑتے
ہماری آنکھ میں دریا کوئی ٹھہرا ہوا ہوگا
ہماری زندگی جیسے کوئی شب بھر کا جلسہ ہے
سحر ہوتے ہی خوابوں کے گھروندے ٹوٹ جاتے ہیں