Parveen Shakir's Photo'

پروین شاکر

1952 - 1994 | کراچی, پاکستان

پاکستان کی مقبول ترین شاعرات میں شامل ، عورتوں کے مخصوص جذبوں کو آواز دینے کے لئے معروف

پاکستان کی مقبول ترین شاعرات میں شامل ، عورتوں کے مخصوص جذبوں کو آواز دینے کے لئے معروف

تخلص : 'پروین'

اصلی نام : پروین شاکر

پیدائش : 24 Nov 1952, کراچی, پاکستان

وفات : 26 Dec 1994

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی

وہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا

پروین شاکر 24نومبر 1952میں کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ان کے آبا ءو اجداد ،چندن پٹی لہیریاسرائے ضلع دربھنگہ(بہار) ہندوستان کے رہنے والے تھے ۔ تقسیم کے بعد ان کے والدین پاکستان ہجرت کر گئے ۔والد سید ثاقب حسین بھی شاعر تھے اور شاکر تخلص کر تے تھے ۔اسی نسبت سے وہ شاکر لکھتی تھیں ۔ ابتدا میں مینا تخلص کرتی تھیں۔ پندرہ برس کی عمر میں شاعری کی ابتدا ہوئی  ۔پہلی نظم روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی ۔1968ء میں جامعہ کراچی سے انگریزی ادب اور لسانیات میں ایم اے کیا۔1971میں پروین نے  جنگ میں ذرائع ابلاغ کا کردار کے موضوع پر ڈاکٹریٹ  کی ڈگری لی ۔ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے انہوں نے بینک ایڈ منسٹریشن میں ایم اے کیا ۔ عبداللہ گرلز کالج میں انگریزی کی لکچرر ہوئیں ۔سول سروس کے امتحان میں کامیاب ہوئیں۔کسٹم اینڈ ایکسائز کے محکمے میں کسٹم کلکٹر ہوئیں۔ ان کی شادی ان کے خالہ زاد بھائی  ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی، لیکن 1989 میں  علیحدہ گی ہوگئیں۔ بیٹے کا نام سید مرادعلی رکھا جسے گیتو بھی کہا جاتا تھا۔پروین احمد ندیم قاسمی سے بے حد متاثر تھیں اور انہیں عمو جان کہا کرتی تھیں۔پہلا مجموعہ خوشبو انہی کے نام منسوب ہے ۔26دسمبر 1994کو اسلام آباد کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں ان کا انتقال ہوگیا ۔

Added to your favorites

Removed from your favorites