aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "seva-e-foras"
اور کیا نذر کروں اے غم دل دار فرازؔزندگی جو غم دنیا سے بچائی لے لے
چارہ گر یوں تو بہت ہیں مگر اے جان فرازؔجز ترے اور کوئی زخم نہ جانے میرے
تو اتنی دل زدہ تو نہ تھی اے شب فراقآ تیرے راستے میں ستارے لٹائیں ہم
یہ قربتیں ہی تو وجہ فراق ٹھہری ہیںبہت عزیز ہیں یاران بے وفا مجھ کو
جان فرازؔ مرگ تمنا کے باوجودبھولے نہیں ہمیں ترے احساں کیے ہوئے
اے جان فرازؔ اتنی بھی توفیق کسے تھیہم کو غم ہستی بھی گوارا ہے کہ تم ہو
دل کسی حال پہ قانع ہی نہیں جان فرازؔمل گئے تم بھی تو کیا اور نہ جانے مانگے
اے فرازؔ ایسے میں برسات کٹے گی کیوں کرگر یوں ہی شام و سحر رونے کے عادی روئے
کسی بہار شمائل کی بات کر کہ بنےہر ایک حرف شگوفہ ہر ایک لفظ کنول
ڈھلتی نہ تھی کسی بھی جتن سے شب فراقاے مرگ ناگہاں ترا آنا بہت ہوا
اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
میرؔ و غالبؔ کیا کہ بن پائے نہیں فیضؔ و فراقؔزعم یہ تھا رومیؔ و عطارؔ بن جائیں گے ہم
تمہارے گھر پہ میں آ تو نہیں رہا مرے دوستگھما پھرا کے بتاؤ نہ راستہ مرے دوست
اس کے آنے کی جب وہ خبر اے فرازؔہو گئی معتبر تو غزل ہو گئی
بے دلی شیوۂ ارباب محبت ٹھہرااب کوئی آئے کہ جائے ''تنناہو یاہو''
وصال جاں فزا تو کیافراق جاں گسل کی بھی
اس کی وہ جانے اسے پاس وفا تھا کہ نہ تھاتم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
بہت دنوں سے نہیں ہے کچھ اس کی خیر خبرچلو فرازؔ کو اے یار چل کے دیکھتے ہیں
جو ہم سفر سر منزل بچھڑ رہا ہے فرازؔعجب نہیں ہے اگر یاد بھی نہ آؤں اسے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books