aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaqt-e-nasiya"
چھوڑ مت نقد وقت نسیہ پرآج جو کچھ ہے سو کہاں کل ہے
آ گئے دل میں وسوسے کتنےوقت جب اعتبار کا آیا
کبھی تو ساتھ یہ آسیب وقت چھوڑے گاخود اپنے سائے کو بھی دیکھنا تو ڈر جانا
کیا پگھلتا جو رگ و پے میں تھا یخ بستہ لہووقت کے جام میں تھا شعلۂ تر ہی کتنا
شوق سفر تو ہے دل پر اشتیاق کوہو جائے مضمحل نہ یہ وقت سفر کہیں
کمرۂ تقدیر میں آتی عروس آرزووقت ناہنجار کا جو فیصلہ ہوتا نہیں
ساقیٔ وقت کے رخسار پہ لہرایا ہےیہ ہے تاریک فضاؤں میں اجالے کی لکیر
کاٹ دی وقت نے زنجیر تعلق کی کڑیاب مسافر کو کوئی روکنے والا بھی نہیں
وقت کے ناداں پرندے زعم دانائی کے گردخوبصورت خواہشوں کے دام لے کر آئے ہیں
ہے دار و مدار رنج و سکوں اس دل کا ان کی مرضی پرجس وقت ذرا ہنس ہنس کے ملے ہم حال سنانا بھول گئے
نازک کمر وہ ایسے ہیں وقت خرام ناززلفیں جو کھولتے ہیں تو بل کھائے جاتے ہیں
علمبردار امن و آشتی ہوشیار ہو جائےتقاضا وقت کا یہ ہے کہ دنیا دار ہو جائے
یہ وقت کا ہے تقاضہ کہ ہے فریب نظرکہ بیٹا باپ کے قد سے بڑا دکھائی دے
میں یوں بے کار نہ ہوتا کسی پتھر کی طرحوقت کے پاس اگر تیشۂ آذر ہوتا
اس عقیدے نے لیا قیصر و کسریٰ سے خراجموت کا وقت ازل سے ہے مقرر دیکھو
ندائے وقت خبردار کر گئی مجھ کوگئے جو کوہ ندا پر وہ بے خبر آئے
بیداریوں میں آئیں نظر یہ تو ہے محالمخفی ہیں وقت خواب بدستور پنڈلیاں
چلتے ہیں کوئے یار میں ہے وقت امتحاںہمت نہ ہارنا دل بیمار دیکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books